حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 543 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 543

حقائق الفرقان ۵۴۳ سُورَةُ النَّاسِ چڑھانا پڑتا ہے اور نہ آریوں کا مادہ و روح ازلی و ابدی بن سکتا ہے اور نہ تناسخ والوں کی کوئی دلیل باقی رہتی ہے جس کا رڈ اس سے نہ ہو سکے، نہ سوفسطائیوں کو بولنے کی تاب ہے اور نہ برہمو وں کو مسئلہ الہام میں تر ڈدرہ سکتا ہے اور نہ شیعہ صحابہ کرام پر اعتراض کر سکتے ہیں۔نہ دہر یہ کسی حجت نیرہ کی بناء پر خدا کی ہستی کے منکر رہ سکتے ہیں۔یہ تو ایک آیت کے متعلق ہے۔اگر سات آیتیں پڑھی جاویں تو پھر تمام مذاہب کی صداقتوں کا عطر مجموعہ اس میں ملتا ہے۔اور دنیا کے آخر تک پیش آنیوالے دینی اہم واقعات کی خبر اس میں موجود ہے۔چنانچہ نصاری کے اس غلبہ اور مسیح کی آمد ثانی کی پیشگوئی بھی موجود ہے۔ان تمام مفاسد وعقائد فاسدہ کا ابطال ہے۔جو دنیا میں پیدا ہوئے یا ہو سکتے ہیں۔اور ان اعمالِ صالحہ و عقائد صحیحہ کا تذکرہ ہے جو انسان کی روحانی و جسمانی ترقیات کے لئے ضروری ہیں۔اسی طرح انجیل کا اخیر دیکھو۔اس میں لکھا ہے کہ یسوع جو خدا وند کہلا تا تھا۔اپنے دشمنوں کے قبضے میں آ گیا اور اس نے ایلی ایلی لما سبقتانی (یعنی اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا ) کہتے ہوئے اپنی جان دی۔برخلاف اس کے قرآن مجید ختم ہوتا ہے۔اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ الهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ - قرآن مجید پڑھنے والا۔قرآن شریف کا متبع بڑے زور سے علی الاعلان دعوی کرتا ہے۔میں اُس خدا کی پناہ میں ہوں جو تمام انسانوں کو پیدا کرنے والا اور پھر انہیں کمال تک پہنچانے والا ہے۔وہ سب سے حقیقی بادشاہ حقیقی معبود ہے۔اللہ اکبر۔ایک معمولی تھانیدار یا صاحب ضلع بلکہ نمبر دار اور پٹواری کی پناہ میں آ کر کئی لوگ مطمئن ہو جاتے ہیں۔پس کیا مرتبہ ہے اس شخص کا جو تمام جہان کے رب اور بادشاہ اور سچے معبود کی پناہ میں آ جائے۔صرف اس کتاب کا اوّل و آخر ہی اسلام اور عیسائیت میں فیصلہ کن ہے۔اگر کوئی خدا ترس دل ( تفخیذ الا ذبان جلد ۶ نمبر ۹۔ماہ تمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۵۳-۳۵۴) لے کر غور کرے۔وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ