حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 536 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 536

حقائق الفرقان ۵۳۶ سُورَةُ النَّاسِ اس کو شیطان کے ساتھ اور اس کے لشکر کے ساتھ ایک جنگ در پیش ہے۔شیطان چاہتا ہے کہ وہ اس کو واپس اپنی حالت ردی پر لے جائے۔کیونکہ وہ جیسا کہ اس سورۃ میں بیان کیا ہے۔خناس ہے یعنی انسان کو نیچے ہٹانا چاہتا ہے اور اس کو رذیل حالت میں ڈالنا چاہتا ہے۔یہ شیطان بعض انسانوں کی صورت میں ہیں اور بعض بدروحیں ہیں جو کہ انسان کو خراب حالت میں ڈالنے کے واسطے اس کے دل میں طرح طرح کے وساوس ڈالتی ہیں جس کا ذکر اس سورہ شریف میں اس طرح سے ہے الَّذی يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ یعنی لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتے ہیں۔ان سے پناہ مانگنے کے واسطے خدا نے یہ سورہ بطور کلمات دعائیہ کے نازل فرمائی ہے تا ان کو پڑھ کر اور خدا تعالیٰ سے پناہ مانگ کر انسان بد حالت میں پڑنے سے بچ جاوے۔اے خدا! تو اپنے فضل و کرم سے ہماری دستگیری فرما اور اس جماعت کے ممبروں کو نفس مطمئنہ عطا فرما اور جو لوگ ہنوز اس سلسلہ میں داخل نہیں ہوئے ان کی بھی آنکھیں کھول تاکہ وہ اس پاک راہ کو پہچان کر اس کی صداقت کا فائدہ حاصل کریں اور خدا کی برگزیدہ جماعت میں داخل ہو کر رحمت الہی سے حصہ وافر حاصل کریں ! آمین ثم آمین !! امراض سینہ کا علاج میں خیال کرتا ہوں کہ امراض سینہ مثلاً سل، کھانسی وغیرہ کے واسطے اس سورہ شریف میں ایک دعا ہے۔کیونکہ آجکل ڈاکٹروں نے یہ تحقیقات کی ہے کہ پھیپھڑے میں ایک باریک کیڑے ہوتے ہیں جن کو جز مز کہتے ہیں۔جب وہ پیدا ہو جاتے ہیں تب پھیپھڑا زخمی ہو کر سل کی بیماری اور کھانسی پیدا ہو جاتی ہے۔جن بھی ایک بار یک اور مخفی شئے کو کہتے ہیں۔اس سورہ میں ان اشیاء کے شر سے پناہ چاہی گئی ہے۔جو سینہ کے اندر ایک خرابی پیدا کرتے ہیں۔ناظرین اس کا تجربہ کریں لیکن صرف جنتر منتر کی طرح ایک دعا کا پڑھنا اور پھونک دینا بے فائدہ ہے سچے دل کے ساتھ مطلب اور معنی کو یہ سورۃ بطور دعا کے مریض اور اس کے معالج اور تیماردار پڑھیں اور مریض کے حق میں دعا کریں تو اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے اور بخشنے والا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ایسے بیماروں کو اس کلام پاک کے ذریعہ شفا حاصل ہو۔واللہ اعلم بالصواب۔اس سورہ شریف کے شانِ نزول کے بارے میں حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہ