حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 523
حقائق الفرقان ۵۲۳ سُوْرَةُ الْفَلَقِ غاسق کہتے ہیں۔جب رات بہت تاریک ہو تو عرب کے محاورہ میں کہتے ہیں غُسَقَ الَّيْلُ۔اور جب آنکھیں آنسوؤں سے بھر جائیں تو کہتے ہیں۔غَسَقَتِ الْعَيْنُ اور جب زخم پیپ جائے تو کہتے ہیں غَسَقَتِ الْجَرَاحَةُ - وَقَبَ : کے معنے ہیں چُھپ گیا۔وقت کے اصلی معنے ہیں کسی شئے میں داخل ہونا۔ایسا کہ وہ نظر سے غائب ہو جاوے۔حدیث شریف میں آیا ہے رَوَى أَبُو سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهُ أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ بِيَدِهَا وَ أَشَارَ إِلَى الْقَمَرِ وَقَالَ اسْتَعِيْنِي بِاللهِ مِنْ شَيْرِ هَذَا فَإِنَّهُ الْغَاسِقُ إِذَا وَقَبَ ابوسلمہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ کا ہاتھ پکڑا اور چاند کی طرف جبکہ وہ کسوف میں تھا اشارہ کر کے فرمایا کہ اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کے حضور میں پناہ مانگ کہ یہ اندھیرا کرنے والا ہے جبکہ چھپ جائے۔التَّقْفتِ فِي الْعُقَدِ : گر ہوں میں پھونکنے والیاں۔التَّقْقَتِ النَّفْحُ وَمَعَ رِيقٍ - نفت کے معنے ہیں پھونکنا جن میں تھوک بھی ہو۔گرہ میں پھونکنا جیسا کہ جادو گر لوگ تا گوں میں گر ہیں ڈال کر پھونکتے ہیں۔اور لوگوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ اس کا اثر ہوتا ہے۔گرہ میں پھونکنا اور گرہ دینا یہ ایک محاورہ ہے۔جس کے معنی ہیں کسی کام میں رکاوٹ ڈالنے کے واسطے کوشش کرنا جیسا کہ وہ لوگ جو جادوگری کا پیشہ رکھتے ہیں اپنی جھوٹی جادوگری میں کامیابی حاصل کرنے کے واسطے خفیہ تدا بیر کرتے ہیں۔ظاہر تو یہ کرتے ہیں کہ فلاں آدمی کو ہم نے جادو کے ذریعہ سے بیمار کر دیا ہے۔اور دراصل کسی خفیہ ذریعہ سے اس قسم کی دوائیاں اس شخص کو کھلا دیتے ہیں جن سے وہ بیمار ہو جائے۔پس ایسے خفیہ شریر لوگوں کی شرارت سے بچا رہنے کے واسطے اللہ تعالیٰ کے حضور میں ہمیشہ دعا کرتے رہنا چاہیے۔حاسد : وہ ہے جو یہ خواہش کرے کہ دوسرے کے پاس جو عمدہ شئے ہے وہ اس کو مل جاوے بسا اوقات اس حسد میں اس شخص کو نقصان پہنچانے کی بھی خواہش اور کوشش کرتا ہے جس کو اس نعمت کا