حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 518 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 518

حقائق الفرقان ۵۱۸ سُوْرَةُ الْفَلَقِ الطَّيِّبِينَ انْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشَفَاء مِنْ شَفَائِكَ عَلَى هَذَا لُوَجْعِ اللَّهُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ يَنْكَالَكَ عَدُوًّا وَ يَمْشِي لَكَ إِلى جَنَازَةٍ۔اللهم أحيني مَا كَانَتِ الْحَيَوةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرَاتِي - اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ وَ دَرْكِ الشَّقَاءِ وَسُوءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْهَةِ وَالْحُزْنِ وَ الْعِجْزِ وَالْكَسْلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدِّيْنِ وَغَلَبَةِ الرجال - عربی تفسیر سے ترجمہ: پناہ چاہتا ہوں میں اللہ کی عزت اور قدرت کی اس چیز کی بدی سے جو پاتا ہوں اور ڈرتا ہوں میں (سات بار کہے) اللہ کے نام کے منتر پڑھتا ہوں کہ تجھ پر ہر چیز سے جو ایذادے تجھ کو بدی سے ہر جان کے اور آنکھ سے حسد کر نیوالے کے اور شفادے تجھ کو اللہ کے نام سے منتر پڑھتا ہوں تجھ پر۔پناہ میں دیتا ہوں میں تم دونوں کو اللہ کے کلموں کی جو پوری ہیں بدی سے ہر شیطان اور جانور ایذاء دینے والے اور ہر آنکھ نظر لگا نیوالی کی سے مانگتا ہوں اللہ عظمت والے سے جو صاحب ہے عرش بڑے کا کہ شفادے تجھ کو۔ساتھ نام اللہ بڑائی والے کے پناہ چاہتا ہوں اللہ کی جو عظمت والا ہے بدی سے ہر رگ جوش مارنیوالی کے اور بدی سے دوزخ کی گرمی کے۔رب ہمارا اللہ ہے جو آسمان میں ہے پاک ہے نام تیرا حکم ہے تیرا آسمان اور زمین میں جس طرح ہے رحمت تیری آسمان میں۔پس کر رحمت اپنی زمین میں بخش واسطے ہمارے گناہ ہمارے اور چوک ہماری تو ہے صاحب پاکوں کا اتار رحمت اپنی میں سے رحمت اور شفا اپنی شفا میں سے اس بیماری پر اے اللہ شفادے اپنے بندے کو کہ زخمی کرے تیری راہ میں دشمن کو اور چلے تیرے واسطے ساتھ کسی جنازہ کے۔اے اللہ چلا تو مجھ کو کہ جب تک کہ ہو زندگی بہتر میرے واسطے اور مار مجھے کو جس وقت ہوموت بہتر واسطے میرے۔اے اللہ تیری پناہ مانگتا ہوں بلاء کی مشقت سے اور بدبختی کے ملنے سے اور بڑے فیصلہ سے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے۔اے اللہ تحقیق میں پناہ چاہتا ہوں فکر اور غم سے اور ناتوانی اور ستی سے