حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 517 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 517

حقائق الفرقان ہوتا ہے۔۵۱۷ سُوْرَةُ الْفَلَقِ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کا اثر نہ ہونے کی ایک ظاہر دلیل یہ ہے کہ آنحضرت ↓ کو مسحور کہنا تو قرآن شریف میں کفار کا قول ہے جو کہ جھوٹا قول ہے۔اور نیز خدا تعالی کا کلام ہے وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ۔(المائده: ۲۸) پھر کس طرح ممکن ہوسکتا ہے کہ کسی یہودی کا جادو آنحضرت پر چل جاتا۔اس جگہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بیماری کے وقت بیمار کے حق میں دعا کرتے ہوئے خدا تعالیٰ سے استعاذ کر نا طریق سنت ہے۔دوا کرنا بھی ضروری ہے مگر اس کے ساتھ دعا بھی چاہیے۔چنانچہ حدیث شریف میں آیا ہے۔قَالَ ابْنُ عَبَّاس كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا مِنَ الْأَوْجَاعِ كُلِّهَا وَ الْحُمَّى هَذَا الدُّعَاء بِسْمِ اللهِ الْكَرِيمِ اَعُوْذُ بِاللَّهِ الْعَظِيْمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عَرْقٍ نَعَارٍ وَشَرِ حَرَّ النَّارِ - حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ تمام دردوں اور بخار کے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو یہ دعا سکھایا کرتے تھے۔اللہ کے نام کے ساتھ جو کریم ہے۔خدا اعظیم کی پناہ مانگتا ہوں۔کبر کے شر سے اور آگ کی گرمی کے شر سے۔اس طرح خدا تعالیٰ کے حضور میں پناہ مانگنے کی دعا ئیں بہت سی احادیث میں وارد ہیں۔جن میں سے بعض بمعہ ترجمہ اس جگہ نقل کی جاتی ہیں۔اعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَ قُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَ أَحَاذِرُ سَبْعًا) بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيْكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنٍ حَاسِدٍ اللهُ يَشْفِيكَ بِسْمِ اللهِ أَرْقِيْكَ أَعِيذُ كُمَا بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَ مِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ أَسْأَلُ اللهَ الْعَظِيمَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيكَ بِسْمِ اللهِ الْكَبِيرِ أَعُوذُ بِاللهِ الْعَظِيْمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَعَارٍ وَ مِنْ شَرِّ حَرِ النَّارِ رَبُّنَا اللهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ تَقَدَّسَ اسْمُكَ أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ كَمَارٌ حُمَتُكَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوْبَنَا وَخَطَايَانَا - أَنْتَ رَبُّ لے اور اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے۔