حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 499 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 499

۴۹۹ سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ حقائق الفرقان ایسا ہی اور بہت سی حدیثوں میں اس سورہ شریفہ کی تعریف آتی ہے کہ یہ قرآن شریفکے تیسرے حصہ کے برابر ہے۔اور اس کے پڑھنے کے بڑے بڑے فوائد ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سورہ شریفہ میں خالصہ اللہ تعالیٰ کی توحید کا ذکر ہے اور تمام انبیاء اور رسول جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مبعوث ہوتے ہیں ان کی بعثت کا اصل منشاء یہی ہوتا ہے کہ توحید الہی کو دنیا میں قائم کریں کہ ایک خدا کی عبادت میں مخلوق کو لگاویں۔اور غیر اللہ کی محبت اور خوف کو دلوں سے نکال کر انسان کو خدا کا بندہ بناویں کیونکہ در اصل تمام بدیاں اور گناہ اسی سے شروع ہوتے ہیں کہ انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کے سوائے کسی دوسری چیز کی محبت یا اس کا خوف غالب آ جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بار ہا فرما یا کرتے تھے کہ کیا سبب ہے کہ ایک انسان جب جانتا ہو کہ سوراخ کے اندر ایک زہریلا سانپ ہے۔تو وہ ہرگز اس سوراخ میں اپنی انگلی نہیں ڈالتا۔اور جب جانتا ہے کہ اس زہر کے کھانے سے میں مرجاؤں گا۔تو خواہ کتنا ہی کوئی زور لگائے اس زہر کو ہرگز منہ پر نہیں لاسکتا۔تو پھر کیا سبب ہے که انسان با وجود اس اقرار کے کہ خدا ہے اور ایک واحد خدا سب کا مالک اور خالق ہے۔پھر گناہ کرتا ہے اس کا سبب یہی ہے کہ معرفت الہی اس کو پورے طور سے حاصل نہیں جب معرفت پورے طور سے حاصل ہو جائے تو پھر ممکن ہی نہیں کہ انسان گناہ کے نزدیک جا سکے۔بخاری شریف میں ایک حدیث آئی ہے۔حضرت انس سے روایت ہے کہ ایک مرد انصاری مسجد قبا میں امامت نماز کی کرتا تھا۔نماز پڑھانے کے وقت جب وہ کوئی حصہ قرآن شریف کا پڑھتا تو اس کوسورۃ اخلاص کے ساتھ شروع یعنی پہلے سورۃ اخلاص پڑھتا اور بعد اس کے کوئی اور سورت یا کوئی حصہ قرآن شریف کا پڑھتا اور ہر رکعت میں وہ ایسا ہی کرتا۔دوسرے اصحاب اس معاملہ میں اس پر اعتراض کرتے اور کہتے کہ کیا تو دوسری سورتوں کو کافی نہیں سمجھتا کہ اس سورت کو بہر حال ساتھ ملا ہی دیتا ہے اور بسا اوقات اسے کہتے کہ تو اس سورۃ کا بار بار ہر رکعت میں پڑھنا چھوڑ دے۔وہ ہمیشہ یہی جواب دیتا کہ تمہارا اختیار ہے کہ مجھے امام بناؤ یا نہ بناؤ۔میں تمہاری امامت چھوڑ دیتا ہوں لیکن اس سورۃ شریفہ کا پڑھنا ترک نہیں کر سکتا۔لوگ اس کو دوسروں سے افضل جانتے تھے اور بہر حال اس کو