حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 497 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 497

حقائق الفرقان ۴۹۷ سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ ے۔سورۃ النسبة : کیونکہ اس سورہ کے شانِ نزول میں ذکر ہے کہ کفار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا کہ آپ کے معبود کا نسب نامہ کیا ہے۔تب یہ سورۃ نازل ہوئی۔- سورة المعرفہ: کیونکہ اللہ تعالیٰ کی معرفت اسی کلام کی معرفت کے ساتھ کامل ہوتی ہے۔جابر کی روایت ہے کہ ایک شخص نے نماز پڑھی اور نماز میں قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ کی سورۃ پڑھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اِنَّ هَذَا عَرَفَ رَبِّۂ بیشک اس شخص نے اپنے رب کو پہچان لیا۔اس سے سورۃ کا نام سورۃ المعرفہ ہو گیا۔۹۔سورۃ الجمال: حدیث شریف میں آیا ہے۔اِنَّ اللهَ جَمِيلٌ وَيُحِبُّ الْجَمَالَ اللہ تعالیٰ کے جمال کے متعلق جب سوال کیا گیا تو جواب ملا کہ وہ احد صَمَد لَمْ يَلِد ولَمْ يُولَدُ ہے۔۱۰۔سورۃالمقشقشة: مقشقشہ کے معنے ہیں۔بری کرنے والا۔جب کوئی بیمار شفا پاتا ہے تو اہلِ عرب کہتے ہیں تَقَشْقَشَ الْمَرِيضُ عَمَّا بِہ۔بیمار نے اس سے نجات پائی۔جس میں وہ گرفتار تھا چونکہ یہ سورۃ شرک اور نفاق سے انسان کو بری کر کے خدا تعالیٰ کا خالص بندہ بنادیتی ہے۔اس واسطے اس کا نام مقشقشہ رکھا گیا ہے۔ا۔سورۃ المعوذہ : کیونکہ ایک دن حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عثمان بن مظعون کے پاس تشریف لے گئے تو آپ نے اس سورۃ کو اور سورتوں کے ساتھ ملا کر تعوذ فرمایا۔۱۲۔سورۃ الصمد : کیونکہ اس میں صمد کا ذکر خصوصیت کے ساتھ ہے۔۱۳۔سورۃ الاساس: حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔سات آسمانوں اور سات زمینوں کی بنیاد قُلْ هُوَ اللهُ اَحَد پر بنائی گئی ہے۔اس بات کی سمجھ قرآن شریف کے اس مقام سے بخوبی آسکتی ہے۔جہاں اللہ تعالیٰ نے تثلیث اور ایک انسان کو خدا بنانے اور خدا کا بیٹا بنانے کی بھاری خرابی اور نہایت شرارت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ عقیدہ ایسانا پاک ہے کہ تَكَادُ السَّمُوتُ يَتَفَطَرْنَ مِنْهُ وَتَنَشَقُ الْأَرْضُ وَ تَخِرُ الْجِبَالُ (مريم:۹۱) قریب ہے کہ آسمان ٹوٹ پڑیں اور زمین پھٹ جاوے اور پہاڑ گر جاویں۔پس جب تثلیث کا باطل عقیدہ دنیا و مافیہا کی خرابی اور لے یقینا اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔