حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page v of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page v

ہزاروں صلحاء نے آپ کے درسوں سے اکتساب فیض کیا۔آپ کے درس القرآن کے سلسلہ میں حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر فرماتے ہیں:۔”حضرت اقدس علیہ السلام بار بار مجھے فرمایا کرتے تھے کہ حضرت مولوی نورالدین صاحب کی تفسیر قرآن آسمانی تفسیر ہے۔صاحبزادہ صاحب ! ان سے قرآن پڑھا کرو اور ان کے درس قرآن میں بہت بیٹھا کرو اور سنا کرو۔اگر تم نے دو تین سیپارہ بھی حضرت مولوی صاحب سے سنے یا پڑھے تو تم کو قرآن شریف سمجھنے کا مادہ اور تفسیر کرنے کا ملکہ ہو جائے گا۔یہ بات مجھ سے حضرت اقدس علیہ السلام نے شاید پچاس مرتبہ کہی ہوگی۔(تذکرۃ المہدی جلد اول صفحه ۲۳۴۴) یہ محض اللہ تعالیٰ کا خاص فضل تھا کہ حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کے ان درسوں کا خلاصہ سلسلہ کے اخبارات بدر اور الحکم میں ساتھ کے ساتھ آئندہ کے لئے محفوظ ہوتا چلا گیا۔علوم و معارف کا یہ قیمتی خزانہ اخبارات کی فائلوں میں منتشر اور نایاب کتب کے صفحات میں بندتھا اور ٹی نسل کے لئے اس سے استفادہ کرنامشک تھا۔چنانچہ خلیفہ مسیح الرابح حضرت مرزا طاہر احمد طاہراحمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں ان گراں بہا دفینوں کو باہر نکال کر از سر نو مرتب کیا گیا اور الحکم اور بدر میں وعیدین۔خطبات نکاح اور تقاریر سے اس نادر تفسیری مواد کو الگ کر کے جمع کیا گیا اور پھر اسے ترتیب دے کر احباب کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ فرقان حمید کے ان حقائق کو پڑھنے اور استفادہ کرنے کی ہر ایک کو توفیق عطا فرمائے اور اُن تمام احباب کو جنہوں نے اس کارخیر میں تعاون فرما یا اپنے فضلوں سے نوازے۔آمین سید عبدالهی ناظر اشاعت