حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 474 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 474

حقائق الفرقان ۴۷۴ سُوْرَةُ اللَّهَبِ سُوْرَةُ اللَّهَبِ مَكَيَّةٌ بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - اس اللہ کے نام کی برکت سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جو ہر قسم کے لہب وہلاکت سے بچانے والا نیک و بد کوشش کا نتیجہ دینے والا ہے۔۲ تا ۵- تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَبَّ مَا أَغْنى عَنْهُ مَالُهُ وَ مَا كسَبَ - سَيَصْلُ نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ وَ امْرَأَتُه حَمالَةَ الحطب - في جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَد - ترجمہ۔ہلاک ہوویں ہر دو ہاتھ ابی لہب کے اور ہلاک ہوا وہ نہ کفایت کیا اس سے اس کے مال اور اس کی کمائی نے وہ جلد داخل ہوگا آگ میں جو شعلہ والی ہے اور اس کی جورواٹھانے والی لکڑیوں کی اس کی گردن میں رسی ہے بٹی ہوئی۔تفسیر۔عربی تفسیر سے با محاورہ ترجمہ : اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اس سورۃ شریف کو شروع کیا جاتا ہے۔وہ اللہ جو سب کی پرورش کرتا ہے اور محنت کر نیوالے کو اس کی محنت کا پھل دیتا ہے۔ابولہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوں جن کے ساتھ وہ بدی کے کام کرتا ہے اور وہ تو ہلاک شدہ انسان ہے کیونکہ ایسے بدعمل اسے کب تک مہلت دیں گے۔وہ سب مال جو اس کے پاس ہے اور سب کچھ جو اس نے کمایا ہے۔ان میں سے کوئی شے وقت عذاب کام نہ آئے گی۔وقت قریب آتا ہے کہ وہ آگ میں ڈالا جائے گا اور یہی حال اس کی عورت کا ہوگا۔جو لکڑیوں کے گٹھے اٹھایا کرتی ہے۔اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی ہے۔اس سورہ شریف کا نام سورہ تبت ہے اور اس کو سورۃ ابی لہب بھی کہتے ہیں۔یہ سورۃ مکہ معظمہ میں