حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 456 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 456

حقائق الفرقان ۴۵۶ سُورَةُ النَّصْرِ طرف کھینچ سکے۔مگر طاقت کا خزانہ محض خدا کی ذات ہے۔اسی خزانہ سے فرشتے بھی اپنے لئے طاقت کھینچتے ہیں۔اور ایسا ہی انسان کامل بھی اسی سر چشمہ طاقت سے عبودیت کی نالی کے ذریعہ سے عصمت اور فضل کی طاقت کھینچتا ہے۔لہذا انسانوں میں سے وہی معصوم کامل ہے جو استغفار سے الہی طاقت کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور اس کشش کے لئے تضرع اور خشوع کا ہر دم سلسلہ جاری رکھتا ہے تا اس پر روشنی اترتی رہے اور ایسے دل کو اس گھر سے تشبیہ دے سکتے ہیں۔جس کے شرق اور غرب اور ہر ایک طرف سے تمام دروازے آفتاب کے سامنے ہیں۔پس ہر وقت آفتاب کی روشنی اس میں پڑتی ہے۔لیکن جو شخص خدا سے طاقت نہیں مانگتا وہ اس کوٹھڑی کی مانند ہے جس کے چاروں طرف سے دروازے بند ہیں اور جس میں ایک ذرہ روشنی نہیں پڑسکتی۔پس استغفار کیا چیز ہے یہ اس آلہ کی مانند ہے جس کی راہ سے طاقت اترتی ہے۔تمام راز توحید اسی اصول سے وابستہ ہے کہ صفت عصمت کو انسان کی ایک مستقل جائیداد قرار نہ دیا جاوے بلکہ اس کے حصول کے لئے محض خدا کو سر چشمہ سمجھا جاوے۔ذات باری تعالیٰ کو تمثیل کے طور پر دل سے مشابہت ہے۔جس میں مصفا خون کا ذخیرہ جمع رہتا ہے اور انسان کامل کا استغفاران شرابیں اور عروق کی مانند ہے جو دل کے ساتھ پیوستہ ہیں اور خون صافی اس میں سے کھینچتی ہیں اور تمام اعضاء پر تقسیم کرتی ہیں جو خون کے محتاج ہیں۔إِنَّهُ كَانَ توابا تحقیق وہ تو بہ قبول کرنے والا ہے۔ہر آئینہ خدا ہست برحمت رجوع کننده ل تؤاب کے معنے ہیں۔بہت تو بہ کرنے والا۔بہت رجوع کرنے والا۔جبکہ انسان خدا تعالیٰ کی طرف رجوع لاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس سے زیادہ اس کی طرف توجہ کرتا ہے۔اسی پر حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر انسان چل کر خدا تعالیٰ کی طرف جاوے تو خدا اس کی طرف دوڑ کر جاتا ہے۔سورہ شریف کے نام اس سورۃ کا ایک نام تو النصر ہے کیونکہ اس میں ایک نصرت کی بشارت ہے اور اس کا نام فتح بھی ہے۔کیونکہ ایک ایسی عظیم الشان فتح کی اس میں پیشگوئی درج ہے جس سے اسلامی سلطنت اور فتوحات کی بنیاد رکھی گئی تھی۔یعنی فتح مکہ۔ان کے علاوہ ایک نام اس سورۃ کا سورہ تو دریع بھی ہے۔کیونکہ جب یہ سورت نازل ہوئی تو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والے کے لئے وہ ہر جگہ موجود ہے۔