حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 435 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 435

حقائق الفرقان ۴۳۵ سُورَة الْكَافِرُونَ اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحِدٌ فِي الْمَاضِي وَ كَذَا الْحَالِ وَالْإِسْتِقْبَالِ بِخَلَافِ الْمُشْرِكِينَ۔لَكُمْ دِينَكُمْ ثَمَرَةُ مَا تَعْبُدُونَ وَنَتِيْجَةُ لَا اَنْتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدُ الرَّجُسُ الْقَبِيحُ الشَّرْكُ فَقَدَّمَ قِسْمَعَهُمْ أَى هَذَا مَا حَصَلَ لَكُمْ مِنْ عِبَادَتِكُمْ وَعَدُهِ تَوْحِيدِ كُمْ قَالَ اللهُ تَعَالَى فَأَمَّا الَّذِيْنَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلَى رِجْسِهِمْ وَمَاتُوْا وَهُمْ كَافِرُونَ وَلِي دِينِ طَابَقَ اَوَّلَ السُّورَةِ أَخِرُهَا فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ فَحَصَلَ دِينُ التَّوْحِيدِ وَ الْإِخْلَاصِ وَطَرِيقُ الصَّوَابِ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ وَأَيْضًا لَكُمْ حِسَابَكُمْ وَلِى حِسَابِي فَابْصُرُوا وَأَعِزُوا فَتَحَ بِلَادِكُمْ مَعَ بِلَادٍ أُخْرَى وَالنَّاسُ يَدخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا وَ سَتُنْفِقُونَ أَمْوَالَكُمْ ثُمَّ تَغْلِبُونَ فَالدِّينَانِ لا يَتَشَارَ كَانِ أَصُوْلًا وَفَرُوْعًا وَنَتِيْجَةً۔فَالسُّوْرَةُ بَرَاءَةٌ تَامَّةٌ عربی تفسیر سے ترجمہ۔سورہ کافرون کی ہے۔طبرانی اور ابن جریر اور ابن ابی حاتم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ قریش نے ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا کہ ہم آپ کو اتنا مال دیتے ہیں کہ آپ کی میں سب سے بڑے دولتمند ہو جائیں۔اور جس عورت کو آپ پسند کریں۔اس کے ساتھ آپ کا نکاح کر دیتے ہیں۔یہ سب کچھ آپ لے لیں اور ہمارے معبودوں کی برائی بیان کرنے سے رک جائیں۔اور ان کو بدی کے ساتھ یاد نہ کریں اور اگر آپکو یہ بات منظور نہیں تو ہم ایک اور بات پیش کرتے ہیں۔اور اس میں آپ کی بہتری ہے۔آنحضور نے فرمایا۔بتاؤ وہ کیا ہے؟ تو کہنے لگے۔ایسا کرو کہ ایک سال آپ ہمارے بتوں کی پوجا کرو۔اور پھر ایک سال ہم آپ کے معبود کی پرستش کریں گے۔حضرت نے فرمایا۔ٹھہر جاؤ۔اس کا جواب میں خدا سے پا کر میں تم کو بتلاؤں گا۔پس یہ وحی الہی نازل ہوئی کہ اے میرے منکر و! الخ اور یہ آیت نازل ہوئی قُلْ أَفَغَيْرَ الله (الزمر : ۶۵)