حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 424
حقائق الفرقان ۴۲۴ لے سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ کوئی وہ خضر نہیں ہو سکتا جو لَن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا۔(الکھف:۷۶) بول اٹھے۔یہ وہ مولی ہے۔جس سے کوئی الگ نہیں ہو سکتا۔کوئی آدمی مقرب نہیں ہو سکتا جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع نہ کرے۔تعلیم اور کتاب میں وہ کاملیت اور جامعیت اور کثرت عطا فرمائی کہ فِيْهَا كُتُبْ قَيْمَةٌ (البيئة: ) کل دنیا کی مضبوط کتابیں اور ساری صداقتیں اور سچائیاں اس میں موجود ہیں۔ترقی مدارج میں وہ کوثر کہ جبکہ یہ سچی بات ہے الدال عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِہ۔پھر دنیا بھر کے نیک اعمال پر نگاہ کر جبکہ ان کے دال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔تو ان کے جزائے نیک آپ کے اعمال میں شامل ہو کر کیسی ترقی مدارج کا موجب ہو رہی ہے۔اعمال میں دیکھو۔اتباع ، فتوحات، عادات، علوم، اخلاق میں کس کس قسم کی کوثر میں عطا فرمائی ہیں آدمی وہ بخشے جن کے نام لے کر عقل حیران ہوتی ہے۔ابوبکر، عمر، عثمان علی رضوان اللہ علیہم اجمعین جیسے لوگ عباسیوں اور مروانیوں جیسے کیا انتخاب سے ایسے آدمی مل سکتے ہیں کہ جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی گرانے کا حکم دیں خون گرانے کے لئے تیار ہو جائیں۔جگہ وہ بخشی کہ ایران ، توران ، مصر، شام، ہند تمہارا ہی ہے۔وہ ہیبت اور جبروت آپ کو عطا فرمائی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی طرف کا ارادہ کرتے تو ایک مہینہ کی دورراہ کے بادشاہوں کے دل کانپ جاتے۔اللہ جب دیتا ہے تو اس طرح دیتا ہے۔یہ بڑا لمبا مضمون ہے جو اس تھوڑے وقت میں بیان نہیں ہوسکتا۔مختلف شاخوں اور شعبوں میں جو کوثر آپ کو عطا ہوئی۔ایک مستقل کتاب اس پر لکھی جاسکتی ہے۔باطنی دولت کا یہ حال ہے کہ تیرہ سو برس کی تو میں جانتا نہیں۔اپنی بات بتا تا ہوں۔جس قدر مذاہب ہیں۔میں نے ان کوٹولا ہے۔ان کو پرکھ پر کھ کر دیکھا ہے۔قرآن کریم کے تین تین لفظوں سے میں ان کو ر ڈ کرنے کی طاقت رکھتا ہوں۔کوئی باطل مذہب اسلام کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔لے تو ہرگز میرے ساتھ صبر نہ کر سکے گا۔