حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 392 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 392

حقائق الفرقان ۳۹۲ سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ مَكِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اس کو شروع کیا جاتا ہے جس کی رحمت بلا مبادلہ سب کے واسطے عام ہے اور جو نیک عمل کرنے والوں کے واسطے انعام اور بدی کرنے والوں کو سزا دیتا ہے۔یہ سورہ شریف کی ہے۔اس میں تین آئتیں اور بارہ الفاظ اور بیالیس حروف ہیں۔۲ تا ۴- إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ - فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرُ - إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ترجمہ۔تحقیق عطاء کی ہم نے تجھے کوثر پس نماز پڑھ واسطے اپنے پالنے والے کے اور قربانی کر بے شک دشمن تیرا جو ہے وہ بے نسل ہے۔تفسیری ترجمہ۔اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہم نے تجھے کوثر جیسی نعمت عطاء کی ہے پس اپنے رب کی عبادت کر اور قربانی دے تیرا دشمن تو ضرور جڑھ سے کاٹا گیا ہے۔مَكَّيَّةٌ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاس وَ عَائِشَةَ وَ ابْنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ اللَّهُ الْمَنْثُورِ) وَنُسِبَ هَذَا الْقَوْلُ فِي الْبَحْرِ إِلَى الْجُمْهُورِ (الْعَيْنِي وَرُوْحُ الْمَعَانِي) عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لَمَّا عُرِجَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى السَّمَاءِ قَالَ آتَيْتُ عَلَى نَهَرٍ حَافَتَاهُ قِبَابُ اللُّؤْلُو مُجَوَفٌ فَقُلْتُ مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ قَالَ هَذَا الْكَوْثَرُ (البخارى كتاب التفسير سورة الكوثر مكتبه دار السلام - ریاض)