حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 370 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 370

حقائق الفرقان عبد مناف " سُوْرَةُ قُرَيْشٍ عبد المطلب حضرت عبد اللہ عبداللہ حضرت سید المرسلین محمد مصطفیٰ احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۴ تا ۳۴۷) لایلف - الفت دلانے کے لئے اس گھر کے رب کے ساتھ الفت دلانے کے لئے اصحاب الفیل کو اس واسطے قتل کیا گیا اور شکست دی گئی اور خائب و خاسر واپس کیا گیا ہے کہ قریش اور اہلِ عرب کا یقین تازہ ہو کہ اس گھر کی حفاظت اللہ تعالیٰ خود کرتا ہے۔اس طرح وہ خدا تعالیٰ کی خالص عبادت میں مشغول ہوں اور قریش جو موسم سرما وگرما میں سفر پر جاتے تھے۔اور تمام بلاد کے بادشاہ اور تجار ان کی عزت کرتے تھے۔اس تجارت اور سفر میں فرق نہ آوے بلکہ ان کی عزت اور بھی زیادہ ہو۔الفهم - ان کو الفت دلانے کے لئے رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَالصَّيف۔سردی اور گرمی کے سفر میں۔قریش تجارت کے واسطے ہر سال دو سفر کرتے تھے۔موسم سرما میں افریقہ، ہند ، یمن کی طرف جاتے تھے۔اور موسم گرما میں شام، ایران کی طرف جاتے تھے۔ہر دوطرف کے لوگ ان کی بہت ہی عزت اور تکریم کرتے تھے۔اور ہدیے اور تحفے دیتے تھے۔اگر خدانخواستہ اصحاب الفیل کو فتح ہو جاتی