حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 360
حقائق الفرقان ۳۶۰ سُورَةُ الْفِيلِ ہوا اور دوسرا ملک شام سے نامراد واپس ہوا اور تیسرا سینٹ ہلینا کے قلعہ میں بے انتہا حسرتوں کو دل میں لے کر مرا۔ تمہارے آریہ ورت کو ہم دیکھتے ہیں اہلِ اسلام اس کے مالک ہوئے یا اُن کے ساتھی اب اہل کتاب ہیں۔ تمہارے ہری دوار اور کی ہری دوار اور کاشی وغیرہ کی حکومت و ومت دوسروں کے قبضہ میں ہے۔ تمہارا کوئی معبد غیر مفتوح نہیں رہا۔ غیر قوموں کے گھوڑوں کے سموں نے سدا انہیں پامال کیا۔ یہ عجائبات اور معجزات ہیں !! (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۹ تا ۲۱۱)