حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 320
حقائق الفرقان ٣٢٠ سُوْرَةُ التَّكَاثُرِ ثُمَّ لَتُسْلُنَ يَوْمَبِذٍ عَنِ النَّعِيمِ ـ (التكاثر : ٩) اور پھر تم سے سوال کیا جائے گا کہ تمہیں ہاتھ ، پاؤں، آنکھ، کان ، زبان ، علم و دولت دیا گیا۔بادی تمہاری طرف بھیجے گئے اور پھر ہم مسلمانوں کا تو رسول ہی افضل الرسل خاتم النبیین ہے جو ہماری رہبری کے لئے آیا۔وہ تمام نبیوں کی فضیلتوں کا مجموعہ ہے۔ہماری کتاب قرآن مجید سچی ، محفوظ اور جامع کتاب ہے۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہمیشہ مجدد ہوتے رہے۔اور پھر موجودہ زمانہ کا امام جس کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ہمارے پاس موجود ہے۔پھر اتنی غفلت! اس سے ضرور پوچھے جاؤ گے اور نتیجہ بھو گو گے۔اس غفلت کو دور کرنے کے میں تین علاج تم لوگوں کو بتا تا ہوں۔پہلا علاج تو ایسا ہے جو تمام انبیاء کا اجماعی مسئلہ ہے۔اور وہ ہے استغفار۔یادرکھو۔انسان کی بدیاں اور بدیوں کی طرف اس کو کھینچتی ہیں اور اس کی نیکیاں اور نیکیوں کی طرف اس کو کھینچتی ہیں۔استغفار کا مطلب یہ ہے کہ اے میرے خدا میری غفلت ، غلط کاریاں اور ناراض کر نیوالی باتیں اور عدول حکمئیں جو مجھے یاد ہیں یا میری یاد سے بھول گئی ہوئی ہیں۔ان کے بدنتائج سے مجھے بچا کے اور آئندہ غلطیوں سے محفوظ رکھ۔دوسر ا علاج یہ ہے کہ لاحول بہت پڑھے۔اپنی عاجزی کا اقرار کرے اور اپنے آپ کو محض کمزور اور ناکارہ سمجھے۔اس طرح سے بہت فائدہ ہوگا۔اور بڑی مدد ملے گی۔تیسر ا علاج یہ ہے کہ دعائیں بہت مانگے۔اپنے محسنوں کے لئے بھی دعا کرے۔انہیں دعاؤں میں سے ایک دعا اور بڑی اعلیٰ دعا درود شریف بھی ہے۔جو اپنے پیارے محسن اور نہایت ہی عظیم الشان محسن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مانگی جاتی ہے۔وہ ہمارا بڑا بھاری محسن ہے۔ایسے محسن پر اللہ جلشانہ اپنے خاص خاص فضل اور عام رحمتیں کرے تا کہ اس کے بدلہ میں ہم پر بھی خاص رحمتیں اور عام فضل ہو۔چاہیے کہ درود شریف بہت پڑھا جاوے اور اپنے محسن کے لئے بہت دعا مانگی