حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 316
حقائق الفرقان ۳۱۶ سُوْرَةُ الْقَارِعَةِ وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُمَّهُ هَاوِيَةٌ - وَمَا ادْرُكَ مَا هِيَهُ - نَارُ حَامِيَةٌ ل بھلا جن کی ماں دوزخ کی گرم آگ ہوئی۔وہ لوؤں کی آگ سے نہ بنے ہوں تو پھر کس سے بنیں۔سنو۔سارے شریر شیطان یا شیطان کے فرزند ہیں ( یوحنا باب ۸ آیت ۴۴ متی ۱۳ باب ۳۹۔متی ۱۶ باب (۲۳)۔جس طرح شریر شیطان کا فرزند ہے۔اور عیسائی مسیح کے فرزند۔اُسی طرح دوزخ کی آگ شریر کی ماں ہے۔اور وہ لوؤں کی آگ سے بنا ہے۔بھلا صاحب جب عام شریروں کی ماں ہاویہ دوزخ ٹھہری تو ان اشرار کا شرارتی آپ شیطان دشمن آدم لوؤں سے کیونکر نہ بنا ہو گا۔ضرور وہ ہمارا دشمن نار السموم سے بنا۔وہ تو پہلے ہی سموم نار سے بنا تھا۔اور یہی سچی فلسفی ہے۔جس کے خلاف پر کسی کے پاس کوئی دلیل نہیں۔“ 66 فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اوّل صفحہ ۱۷۱) لے اور جس کی تول ہلکی ہوئی تو اس کا ٹھکانہ گڑھا۔اور تجھ کو نہ معلوم ہوا کہ وہ کیا ہے آگ ہے دھکتی ہوئی۔