حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 308 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 308

حقائق الفرقان ۳۰۸ سُورَةُ الزِلْزَالِ تُحدِثُ أَخْبَارَهَا بِاَنَّ رَبَّكَ اَولی تھا۔اس دن وہ اپنی خبر میں بیان کرے گی۔اس لئے کہ تیرے نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۰۸) رب نے اُسے وحی کی۔ے۔يَوْمَن يَصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتَا لِيَرُوا أَعْمَالَهُمْ - ترجمہ۔اس دن آدمی پلٹیں گے مختلف حالتوں پر۔تا کہ اپنے کرتوتوں کو دیکھیں۔نیر۔صدور ضد ہے ورود کا۔ماحصل آیت کا بلفظ دیگر یہ ہے کہ كُلُّ إِنَاءِ يَتَرَشّح بمافيه ہر برتن سے وہی چیز ٹپکے گی جو اس ظرف میں ہوگی۔خداوند تعالیٰ کی طرف سے ملائکۃ اللہ کے ذریعہ سے وحی تو ہوئی مگر ہر چہ گیر د علتے علت شود لے کے قاعدہ کے بموجب دابتہ الارض یعنی زمینی کیڑے سفلی علوم کی ترقی کی طرف جھک پڑے اور خداوند تعالیٰ کے پاک روحوں کو پاک روح کے نزول سے ایسے حقائق معارف کھلے کہ جو دین اور دار آخرت کے لئے مفید ہیں۔صدور جس کے معنے کو ٹنے کے ہیں۔اس سے مراد ملا ئکتہ اللہ کے اثر سے متاثر ہو کر مخفی استعدادوں کو مکمن قوت سے حیر فعل میں لانے کے ہیں۔یہی لوگوں کا صدور اور ان کا لوٹنا ہے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ موخه ۱۹ ر ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۹) ۹۸- فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًا يَرَة - ترجمہ۔تو جس نے ذرہ برابر بھی بھلائی کی ہوگی تو وہ اس کو دیکھ لے گا۔اور جس نے ذرہ برابر بھی بدی کی ہوگی تو وہ اُسے دیکھ لے گا۔تفسیر۔پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں آیتوں کو جَامِعَةٌ فَاذْةٌ فرمایا ہے۔ہر نیکی بدی کے تولنے کے لئے یہ کانٹے کی میزان ہے۔مثقال ترازو کے بیٹے کے وزن کا نام ہے اور ذرہ بہت ہی کم مقدار چیز ہے۔جزا و سزا بھی انسان کو ہر وقت ملتی رہتی ہے۔اگر غور کرتا رہے تو بات سمجھ میں آجاتی ہے کہ فلاں عمل کی یہ جز املی اور فلاں کی یہ۔نامہ اعمال کے جزاوسزا کا حال بھی آنکھ کے بند ہونے پر اے جس کے باطن میں خرابی ہے وہ جو فعل بھی کرے علت سے خالی نہیں ہوتا۔