حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 305 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 305

حقائق الفرقان سُورَةُ الزِّلْزَالِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - سُورَةُ الزِّلْزَالِ ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں سورہ زلزال کو اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔ ۲ تا ۴ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَ اَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا وَ قَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا - ترجمہ ۔ جب زمین ہلا دی جائے گی اُس کے زلزلے سے۔ اور زمین اپنے بوجھ نکال ڈالے گی۔ ا اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا۔ تفسیر زمینی تزلزل اور اور اخراج اثقال کے معنے دو طرح پر ہیں ۔ ایک تو قیامت کو زمین کا سخت بھونچال ہونا اور تمامی مدفونوں کا باہر نکلنا اور دوسرے معنے یہ کہ الْأَرْضُ سے مراد اہل ارض ہیں ۔ جیسا که فَلْيَدْعُ نَادِيه (العلق : ۱۸) میں نادی سے اہلِ نادی مراد ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۸) زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا سے مراد ہے کہ خوب زور شور کی جنبشیں اہلِ ارض میں پیدا ہوں گی۔ در اصل اس سورہ شریفہ کے الفاظ سورہ القدر کے بیان کے مفسر ہیں ۔ ہیں ۔ سورۃ القدر میں فرمایا تھا کہ تَنَزَّلُ الْمَلائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ - ( القدر : ۵) یعنی قابلِ قدر زمانہ میں فرشتوں کا نزول کثرت سے ہوگا۔ اور الروح جو فرشتوں کے سردار ہیں ان کا بھی نزول ہو گا۔ اس جگہ آیت نمبر ۳ میں وَ اَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا فرما کر یہ ظاہر فرمایا کہ فرشتوں ہی کی تحریکات سے اہلِ ارض زمین سے ہر قسم کے انتقال باہر نکال دیں گے۔ ا چاہئے کہ وہ بلا لیں اپنے ہم نشینوں کو۔ ہے اس میں فرشتے اور کلام الہی اپنے رب کے حکم سے اترتے ہیں ۔