حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 300 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 300

حقائق الفرقان سُورَةُ البَيِّنَةِ قرآن کریم تمام انبیاء کی پاک باتوں اور کتابوں کے مجموعہ کا خلاصہ ہے فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ قرآن کریم سب کتابوں کا محافظ ہے اس میں دلائل کو اور زیادہ کر دیا ہے۔( بدر جلد ۱۲ نمبر ۳۳٬۳۲٬۳۱ مورخه ۲۷ فروری ۱۹۱۳ء صفحه ۴) ساری مضبوط تعلیمات اور ہدایات جامع کتاب حضرت قرآن ہے جس نے تمام اگلی صداقتوں کو بھی بہتر سے بہتر اور عمدہ سے عمدہ رنگ میں فرمایا ہے۔الفضل جلد نمبرے مورخہ ۳۰ جولائی ۱۹۱۳ ء صفحہ ۱۵) قرآن کریم نے دعوی کیا ہے فِيهَا كُتُب قيمة۔جو کتاب دنیا میں آئی اور جو اس میں نصیحتیں ہیں ان تمام کا جامع قرآن ہے۔باوجود اس جامع ہونے کے ایک ایسی زبان میں ہے جو ہر ایک ملک میں بولی جاتی ہے۔الفضل جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ر دسمبر ۱۹۱۳، صفحه ۱۵) ۵- وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتُهُمُ الْبَيِّنَةُ - ترجمہ۔اور اہل کتاب نے تفرقہ نہیں کی مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس آ چکی کلی دلیل۔تفسیر حکم و عدل کی بات کو بھی لوگ بغيا بَینھم۔(البقرہ:۲۱۴) کی وجہ سے نہیں مان لیا کرتے۔آیت شریفہ میں دو انگلی نظیر میں موجود ہیں۔اہلِ کتاب نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پیشتر بھی بینہ آنے پر تفرقہ کیا اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت کے تفرقہ کو تو نظیر ہی اگلے تفرقہ کی بتلایا ہے۔اذا تقلى فَتَعَلَّت۔جو دو نظیریں موجود ہیں تو تیسری نظیر کیوں نہ قائم ہو؟ یہ اختلاف نبی کی صداقت کی دلیل ہے۔نبی مسلمات کو ماننے کے لئے نہیں آیا کرتے۔بلکہ کچھ اپنی منوانے کے لئے آتے ہیں۔قرآن شریف میں ۱۱۴ کتُب قيِّمَةٌ ہیں۔۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ / اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۸٬۳۳۷) و ما أمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُ اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَوةَ وَذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ - ترجمہ۔اور ان کو تو یہی حکم دیا گیا کہ اللہ ہی کی عبادت کریں خالص اسی کی عبادت کرتے ہوئے لے آپس کی ضد سے۔