حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 297 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 297

حقائق الفرقان ۲۹۷ سُوْرَةُ الْقَدْرِ دکھلا رہی ہے۔ہرکارے و ہر مردے۔رمضان شریف کی لیلتہ القدر میں جو نزول ملائکہ ہوتا ہے۔وہ بھی بجائے خود مسلم و متیقن ہے اور صدی کے راس پر جو نزول ملائکہ ہوتا ہے وہ بھی اپنی تاثیرات وشواہد کی رُو سے مشہود ومرئی ہے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۲۲ اگست ۱۹۱۲، صفحه ۳۳۷) -- سَلَمُ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ - ترجمہ۔وہ سلامتی کی رات ہے جب تک فجر طلوع ہو۔تفسیر زبان خلق نقارہ خدا۔یہ جملہ ایک حد تک بہت صحیح ہے۔عام طور پر ہمارے اس موجودہ زمانہ کو روشنی کا زمانہ، روشنی کا زمانہ کہا جارہا ہے۔مگر غور سے اسے دیکھا جاوے تو یہ روشنی کا زمانہ بانی علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت سے ہی شروع ہو گیا ہے اور اب توضیحی کا وقت ہے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ دَابَّةُ الْأَرْضِ ضُحى ( يَخْرُجُ الدابةُ عَلَى النَّاسِ ضُحًا) کے وقت نکلے گا۔غور کرنے سے معلوم ہوا کہ نبی کے وقت کیا نکلے گا۔روشنی کے زمانہ میں نکلے گا۔اب اگر کہو کہ دابه الأرض نہیں نکلا تو کہنا پڑیگا کہ روشنی کا زمانہ اس زمانہ کو کہنا بھی غلط ہے۔مگر نہیں زمانہ ضرور روشنی کا ہے۔اور دابةُ الْأَرْضِ نے بھی زمینی علوم اور سائنس کی ایجادوں میں بڑی ترقی کی ہے اور مِن كُلِّ امْرِ سلام کے وعدہ کے بموجب دنیوی ترقیات کے ایک حصہ کو پورا کیا ہے باقی رہا دوسرا حصہ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلَامٌ اور هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ کا جو دینی ترقیات کا دوسرا پہلو ہے۔وہ اس شخص کی ذات بابرکات سے وابستہ ہے۔جس نے دنیا میں آ کر بڑے زور سے چلا کر کہا کہ مؤیدے کہ مسیحا دم ست و مهدی وقت بشان اُو دِگرے کے زاتقیا باشد چو غنچہ بود جہانے خموش و سر بستہ من آمدم بقدومی که از صبا باشد لے ( تریاق القلوب صفحه ۳) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۲۲ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۷) وہ تائید یافتہ شخص جو مسیحادم اور مہدی وقت ہے اس کی شان کو اتقیا میں سے کوئی نہیں پہنچ سکتا۔یہ جہان ایک غنچہ کی طرح بند تھا میں اس کے لئے برکتوں کو لے کر آیا ہوں جو بادصبالا یا کرتی ہے۔