حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 268
۲۶۸ سُوْرَةُ المُ نَشْرَحْ حقائق الفرقان عقد ہمت دعا اور توجہ الی اللہ ان کا کام ہوتا ہے۔حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے ظاہری محنتوں سے کعبے کو بنایا مگر ساتھ ہی عقدِ ہمت سے دعا ئیں بھی کیں۔رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (البقرة: ۱۲۸) محنت ہو۔کوشش ہو مگر دعا نہ ہو کام نا تمام ہے۔اسی طرح صرف دعا ہی دعا ہومگر کچھ محنت نہ ہو پھر بھی کام نا تمام ہے۔( ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ راگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۲) لے اے ہمارے رب ! تو ہمارے بنائے ہوئے مکان کو پسند فرمالے تو تو خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔