حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 267 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 267

حقائق الفرقان ۲۶۷ سُوْرَةُ أَلَمْ نَشْرَحْ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ - ترجمہ۔اور تیرے ذکر کو بلند کیا۔تفسیر۔اذان میں کلمہ شہادت میں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ آپ کا بھی نام تمامی دنیا میں بلند آوازوں سے پکارا جا رہا ہے۔مکی زندگی آپ کی ایسی تھی جیسی کہ سکھوں کے عہد میں مسلمانوں کی تھی اس وقت اس قسم کی زبر دست پیشگوئی کا کیا جانا اور پھر اس کا پورا ہونا یہ بجائے خود آپ کی رفعت شان پر (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ /اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۲) دلیل ہے۔، - فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا - إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا - ترجمہ۔بے شک ہر دکھ کے بعد سکھ بھی ہے۔اور بے شک مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے۔تفسیر۔ایک روایت میں آیا ہے کہ لَن يُغلب عُسر يسرين یعنی ایک سختی دو آسانیوں پر کبھی غالب نہیں آئے گی۔اگر چہ عسر کا لفظ بھی دو بار ہے۔اور میسر کا لفظ بھی دو بار ہے۔مگر الْعُسر مُعَرَّف بِاللام مکرر ہے۔اور وہ معرف ہونے کی وجہ سے ایک ہی ہے اور میسر نکرہ دوبار ہے۔اس لئے دو یسر الگ الگ مراد ہوں گے۔اسی مضمون پر کسی کا ایک شعر ہے۔ع إذَاشْتَدَّتْ بِكَ الْبَلْوى فَفَكِّرُ فِي آلَمُ نَشْرَحْ فَعُسُر بين يُسْرَينِ إِذَا فَكَّرْتَهُ فَافُرحُ لے (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ راگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۲) ۹۸ - فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبُ - وَ إِلَى رَبَّكَ فَارغَبُ - ترجمہ۔پھر جب تو ایک کام سے اللہ کے فارغ ہو تو دوسرے کام میں لگ جایا کر۔اور تیرے ہی رب کی طرف تو دل لگائے رکھ۔تفسیر۔یہ سنت انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی ہے کہ ظاہری کوشش اور محنت کے ساتھ باطنی لے جب تجھ پر بہت سخت مصیبت آپڑے تو الم نشرح یعنی سورہ انشراح میں غور کر۔پس دو آسانیوں کے درمیان ایک مصیبت ہے۔جب تو اس پر غور کرے گا تو خوش ہو جا۔( یعنی یہ مصیبت چھٹ جائے گی اور اس کے بعد آسانی ظاہر ہوگی ) پس جب تو فارغ ہو جائے تو کمر ہمت کس لے اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کر۔