حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 265 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 265

حقائق الفرقان ۲۶۵ سُوْرَةُ أَلَمْ نَشْرَحْ قربان کر دیں۔پھر تمام بادشاہان وقت سے خط و کتابت کرنا اور پھر باوجود اس کے سورہ حجرات سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی صحابی کو بولنے کی اجازت نہ تھی۔پھر رات دن کی مہمان نوازی کے لیے نہ کوئی خزانہ ہے نہ اور کوئی مہمان خانہ تھا نہ کوئی باورچی خانہ ہے نہ کوئی لنگر کا مہتم ہے نہ کوئی چار پائی ہے اور پھر کوئی مہمان ناراض نہیں جاتا۔پھر قوانین جن میں عبادات و معاملات و روحانی اخلاق کی اصلاح ہو سکے ان کا وقتاً فوقتاً ایجاد کرنا اور ان کو کر کے دکھا دینا اور عمل کروا دینا پھر سارے معاملات کا فیصلہ بھی آپ ہی کرنا۔پھر فوجی افسروں کو مقرر کرنا اور کمان اپنے ہاتھ میں رکھنا اور ساری سکرٹری شپ (یعنی منشی کا کام ) آپ کی زبان ہی تھی پھر عرب جیسے جنگجو طبائع کو مسخر کرنا اور ان کے عمائدکوان کے غربا کے ساتھ کھڑا کر دینا اور سب کے سرزمین پر جھکا دینا اور پچھلے خواہ کتنے ہی بڑے شریف ہوں اور اگلے خواہ کتنے ہی وقیع ہوں ان کے پاؤں کے ساتھ ان کے سروں کو لگا دینا۔تمام ملک کی خبر رکھنا اور فوجوں کی روانگی کے لیے ایسا سخت انتظام رکھنا کہ کسی کے مال کو راستہ میں چور نہ لوٹیں اور فتح کے وقت ایک سوئی یا ایک سوئی کا دھا گا کسی سپاہی کو کسی سے لینے کی اجازت نہ دینا۔پھر قرآن شریف کو ایسا یا درکھنا کہ ایک نقطہ اور زیروزبر کی غلطی نہ ہونے دینا بعض دنوں آپ نے صبح کی نماز سے لے کر عشاء کی نماز تک لیکچر خطبہ پڑھا ہے۔نہ زبان کو وقفہ نہ بیان میں اختلاف ہوا اور پھر تئیس برس کے سارے بیانات میں یہ کہنا کہ اس میں کوئی اختلاف نہیں اور پھر تئیس برس اس عہدہ کی خدمت کرنا کیا کوئی ایسا گورنر جنرل آپ نے دیکھا ہے جو تئیس برس کی ملازمت میں یہ لفظ بول سکے۔پھر کھانا، پینا، مکان میں رہنا، بیوی سے تعلق رکھنا، سفر کرنا، صلح کرنا ، جنگ کرنا، معاملات بیع وشرا ، تجارت، نکاح ، طلاق، عتاق، قضاء، شہود، شہادات، معاہدات، مرنے کے بعد کے قوانین، یتامی اور کم عقلوں کی خبر گیریاں اور ان کے اموال وغیرہ کی حفاظتیں اس کے سوا قرب الہی کے ہزاروں ہزار شغل و اذکار اور قسم قسم کے مراقبات اور قسم قسم کی خلوتیں اٹھتے بیٹھتے سوتے، چلتے