حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 264
حقائق الفرقان ۲۶۴ سُوْرَةُ أَلَمْ نَشْرَحْ کر نہیں میں امید رکھتا ہوں کہ ان کی نسل سے مسلمان پیدا ہوں گے۔پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نو بیبیاں تھیں۔انسان ایک دو بیبیوں کی ناز برداری سے تنگ آجاتا ہے۔مگر آپ سے تمام بیبیاں خوش تھیں۔آیہ تطہیر کے اترنے پر جو سورۃ الاحزاب میں ہے۔آپ نے سب بیویوں کو اختیار دے دیا تھا۔مگر کسی نے بھی آپ کے حسنِ اخلاق اور انشراح صدر کو معلوم کر کے آپ سے جدائی کو پسند نہ کیا۔یہ کیسا انشراح صدر اور عالی حوصلہ تھا کہ فتح مکہ کے روز جن ظالموں نے آپ کو شہر سے نکالا تھا اور آپ کے اصحاب کو طرح طرح کی بے رحمیوں سے قتل کیا تھا۔ان سب کو آپ نے لَا تَثْرِیبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہہ کر یک لخت معافی دے دی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۲٬۳۳۱) الم نَشْرَحْ غور کرو موسى رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدرِ ی کی دُعا کرتے ہیں اور یہاں الم نشرخ۔تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ مئی ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۸۸) 66 اس میں شک نہیں کہ آپ کا شق صدر ہوا۔قرآن کریم اس پر صریح ” اَلَم نَشْرَحْ لَكَ “ (الم نشرح : ۲) میں ارشاد فرماتا ہے۔بھلا آپ غور کریں اگر شرح صدر نہ ہو تو وہ کام جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روز مرہ کرتے تھے کسی غیر مشرح الصدر کا کام ہے آپ کی نو یا گیارہ بیویاں تھیں اور سب کی سب آپ پر فدا تھیں ان کے ساتھ اگر آپ کامل معاشرت نہ فرماتے تو کیا وہ رہ سکتی تھیں۔پھر پانچ وقت آپ ہی جماعت کرانا اور بڑی بڑی سورتیں پڑھنا پھر تہجد کو بطور فرض اتنی لمبی قرآت سے پڑھنا که سوره بقر ، سوره ال عمران ، سوره نساء ، سوره مائدہ کبھی کبھی ایک ایک رکعت میں پڑھ جاتے تھے۔پھر عرب کے وحشیوں سے مناظرہ، یہود سے مناظرہ ، عیسائیوں سے مناظرہ ،غرض علماء جہلاء دونوں سے مقابلہ اور پھر اپنا ایک ہی طرز واحد رکھنا۔پھر یہی نہیں کہ صرف زبانی جمع خرچ ہو بلکہ اپنی تاثیر سے ہزاروں کو عملی طور پر اپنے ساتھ ملا لیتے تھے۔سائل نے کوئی ایسا لیڈر دیکھا ہو تو ذرہ اس کا نام ہی بتائیں کہ اس کی تقریر سے لوگ اپنے جان و مال اور ہر ایک چیز کو استقلال و دوام کے ساتھ