حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 260 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 260

حقائق الفرقان ۲۶۰ سُوْرَةُ الضُّحى علیہ وسلم اور آپ کے سیاہ گیس مبارک عمدہ تو فیق اور تو جید رکھتے ہیں۔والضحى رمزے ز روئے ہمیچو ماہ مصطفے است معنی والیل گیسوئے سیاہ مصطفی است لے مائیں اپنے بچوں کو پیار اور محبت کے وقت دیکھا گیا ہے کہ اسی قسم کے الفاظ سے خطاب کرتی ہیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ راگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰) وَ لَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الأولى - ترجمہ۔حالانکہ پچھلا زمانہ تیرے لئے پہلے سے بہتر ہے۔تفسیر۔آیت شریف میں پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی يَوْمًا فَيَوْمًا سَاعَةً بَعْدَ سَاعَةٍ ہر آن کی لا انتہا ترقیات کا ذکر ہے۔ہرا گلا قدم آپ کا پچھلے قدم سے بڑھ کر رہا۔امت کے جس قدر حسنات ہیں۔جس قدر درود شریف دنیا میں آپ پر پڑھا جارہا ہے۔کسی دوسرے بانی مذہب کے لئے اس قدر دعائیں نہیں کی جاتیں۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكَ وَسَلِّمْ - - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ /اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۰) وَلَسَوفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضُى - ترجمے۔اور البتہ تیرا رب تجھ پر بہت کچھ انعامات کرتارہے گا کہ تو راضی ہو جائے۔تفسیر سورۃ الفتح اور سورۃ الکوثر سے بڑھ کر اور کوئی تفصیل اس آیت کی کیا ہوسکتی ہے۔آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جب تک ایک بھی امتی میرا دوزخ میں رہے گا۔میں راضی نہ ہوں گا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ /اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰) ۷ تا ۱۲ - اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَأَوَى وَ وَجَدَكَ ضَالًا فَهَدَى ـ وَ وَجَدَكَ عَابِلا فَاغْنى فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ - وَأَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُ - وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبَّكَ فَحَدّت - ترجمہ۔کیا اس نے تجھے یتیم نہیں پایا پھر اس نے تکلیف کے بعد جگہ نہیں دی آرام کی۔اور تجھے ل والضُّحیٰ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چاند چہرہ کی طرف اشارہ ہے اور واللیل سے مراد آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سیاہ گیسوئے مبارک ہیں۔