حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 258 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 258

حقائق الفرقان ۲۵۸ سُورَةُ الَّيْلِ جملہ بھی پوری مواف موافقت و مناسبت رکھتا ہے۔ یرضی کا مرجع رب اور اتقی دونوں کی طرف صحیح ہو سکتا ہے۔ فَلِلَّهِ الْحَمْدُ آیت نمبر ۲۰ وَ مَا لا حَد الخ بطور جملہ معترضہ کے درمیان میں آپڑی ہے۔ اس لئے ترجمہ کسی قدر پیچیدہ ہو گیا ہے۔ اس درمیانی آیت کو تھوڑی دیر کے لئے الگ کر کے آیت ۱۹ سے پڑھی جاوے تو عبارت سہل اور سریع الفہم ہو جاتی ہے یعنی تقدیر عبارت کی یوں ہے ۔ يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّى لِابْتِغَاءِ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلی یعنی وہ اتنی دیتا ہے مال کو تزکیۂ نفس کے لئے صرف اپنے رب کی رضا کی خاطر وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزی اور نہ کسی کا اس پر احسان تھا۔ جس احسان کا بدلہ اتارنے کے لئے وہ اتقی اپنا مال دے رہا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰)