حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 243 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 243

حقائق الفرقان ۵- وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشَهَا - ۲۴۳ اور قسم ہے رات کی جب وہ اسے ڈھانپ لے۔تفسیر۔اور قسم ہے رات کی جو بالکل تاریک ہو۔- وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنْها - اور قسم ہے آسمان اور اس ذات پاک کی جس نے اسے مضبوط بنایا۔اور قسم ہے آسمان کی اور اس کی جس نے اُسے بنایا۔۔وَالْأَرْضِ وَمَا طَحها - ترجمہ۔اور قسم ہے زمین کی اور اس کی جس نے اسے ہموار بنا کر بچھایا۔تفسیر۔اور قسم ہے زمین کی اور اس کی جس نے اُسے بچھایا۔سُوْرَةُ الشَّمْسِ - - وَنَفْسٍ وَمَا سَويها - ترجمہ۔اور قسم ہے انسان کے نفس کی اور اس کی جس نے اسے اعتدال کامل اور وضع استقامت کے جمیع کمالات متفرقہ عنایت کئے (اور کسی کمال سے محروم نہ رکھا بلکہ پہلے قسموں کے نیچے جتنے کمالات تھے وہ اس میں جمع کر دیئے )۔تفسیر۔اور قسم ہے انسان کے نفس کی اور اس کی جس نے اسے اعتدال کامل اور وضع استقامت کے جمیع کمالات متفرقہ عنایت کئے اور کسی کمال سے محروم نہ رکھا بلکہ سب کمالات متفرقہ جو پہلی قسموں کے نیچے ذکر کئے گئے ہیں اس میں جمع کر دیئے۔اس طرح پر کہ انسان کامل کا نفس آفتاب اور اس کی دھوپ کا بھی کمال اپنے اندر رکھتا ہے اور چاند کے خواص بھی اس میں پائے جاتے ہیں کہ وہ اکتساب فیض دوسرے سے کر سکتا ہے اور ایک نور سے بطور استفادہ اپنے اندر بھی نور لے سکتا ہے اور اس میں روز روشن کے بھی خواص موجود ہیں کہ جیسے محنت اور مزدوری کرنے والے لوگ دن کی روشنی میں کماحقہ اپنے کاروبار کو انجام دے سکتے ہیں۔ایسا ہی حق کے طالب اور سلوک کی راہوں کو اختیار کرنے والے انسان کامل کے نمونہ پر چل کر بہت آسانی اور صفائی سے اپنی مہمات دینیہ کو انجام دیتے ہیں۔سو وہ