حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 242 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 242

حقائق الفرقان ۲۴۲ سُوْرَةُ الشَّمْسِ سُوْرَةُ الشَّمْسِ مَكّيّةٌ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - پڑھنا شروع کرتے ہیں ہم اللہ کے نام سے جو بڑا رحمن ورحیم ہے۔سورة الشمس کی تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ تحریر فرمائی ہے اس کو بالاختصار آپ ہی کے الفاظ میں ہم یہاں درج کرتے ہیں۔از کتاب توضیح مرام روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۷۷ سے صفحہ ۸۴ تک۔خدائے تعالیٰ نے سورۃ الشمس میں نہایت لطیف اشارات و استعارات میں انسان کامل کے مرتبہ کوزمین و آسمان کے تمام باشندوں سے اعلی و برتر بیان فرمایا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔۲- وَالشَّمْسِ وَضُحَهَا - ترجمہ۔قسم ہے سورج کی اور اُس کی دھوپ کی۔تفسیر۔یعنی قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی۔وَالْقَمَرِ إِذَا تَليها - - ترجمہ۔اور قسم ہے چاند کی جب وہ سورج کی پیروی کرے۔تفسیر۔اور قسم ہے چاند کی جب وہ سورج کی پیروی کرے۔وَالنَّهَارِ إِذَا جَلْهَا - ترجمہ۔اور قسم ہے دن کی جب وہ سورج کو ظاہر کرے۔تفسیر۔اور قسم ہے دن کی جب اپنی روشنی کوظاہر کرے۔