حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 240 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 240

حقائق الفرقان ۲۴۰ سُورَةُ البلد ۱۵ او اطْعَمُ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ - ترجمہ یا فاقہ کے دن میں۔تفسیر۔مَسْغَبَةٍ مصدر میمی ہے۔سَغَبَ يَسْعَبُ سَغْبًا فَهُوَ سَاغِبٌ وَسَغْبَانٌ سَاغِب اور سغبان بھوکے کو بولتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ راگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۷) - - ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ - ترجمہ۔پھر ہو جاتا ان لوگوں میں جنہوں نے اللہ کو مانا اور آپس میں ایک دوسرے کو صبر اور رحم کی نصیحت کرتے رہے۔تفسیر۔ثُھ واسطے تاخیر کے نہیں ہے۔بلکہ مطلب یہ ہے کہ اس قسم کے اینا نفسی کے کام کرنے سے جو مذکور ہوئے۔انسان مومن بن جاتا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ /اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۷) ۱۹ - أُولَبِكَ أَصْحَبُ الْمَيْمَنَةِ - ترجمہ۔یہی لوگ بڑے صاحب نصیب داہنے ہاتھ والے ہیں۔تفسیر۔مَيْمَنَةٌ ، يُئن سے مشتق ہے۔یہ لوگ بابرکت ہو جاتے ہیں یا یمین سے یعنی راست باز۔نامہ اعمال کو داہنے ہاتھ میں پانے والے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ /اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۷) ۲۰ - وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِنَاهُمْ أَصْحَبُ الْمَشْمَةِ - ترجمہ۔اور جن لوگوں نے انکار کیا ہماری آیتوں کا وہی شامت کے مارے بائیں ہاتھ والے ہیں۔تفسیر۔مَشئَمَة - شامت اور بدبختی والے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ راگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۷)