حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 238 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 238

حقائق الفرقان ۲۳۸ سُوْرَةُ الْبَلَدِ کے لئے آتا ہے۔مطلب یہ ہوا کہ کفار کو شکست ہوگی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۶) ۸،۷ - يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَا لَا تُبَدًا - أَيَحْسَبُ أَنْ لَّمْ يَرَة أَحَدٌ - ترجمہ۔وہ کہتا ہے میں نے خرچ کر دیا مال ڈھیروں۔کیا اس کا یہ خیال ہے کہ اس کو کسی نے ننگا نہیں دیکھا۔تفسیر۔يَقُولُ صیغہ مضارع کا ہے۔حال اور استقبال دونوں پر شامل ہے۔مگر واقعات کے لحاظ سے مستقبل زمانہ کی طرف زیادہ تر توجہ دلاتا ہے۔کچھ تو مال مخالفت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خرچ کر چکے ہیں۔اور زیادہ تر اور بھی خرچ کر کے ناکام رہیں گے۔دوسری جگہ اسی مضمون کو یوں ادا فرمایا ہے إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصُدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ فَسَيُنْفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ (الانفال: ٣٤) 1211 611 ايَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَا اَحَدٌ - گزشتہ اَيَحْسَبُ کے ساتھ لَن تھا اور اس أَيَحْسَبُ کے ساتھ لخ ہے۔اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے کہ کس کی کوششیں راہ صواب پر ہیں اور کس کی کوششیں راہ خطا پر ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه کیم راگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۶) ۹ تا ۱۱ - اَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ وَلِسَانًا وَ شَفَتَيْنِ وَهَدَيْنَهُ النَّجْدَيْنِ - ترجمہ۔کیا ہم نے اس کو دو آنکھیں نہیں دیں۔اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیئے۔اور اس کو دوراستے نہیں بتلا دیئے ( نیکی اور بدی کے )۔تفسیر۔مکہ غیر ذی زرع مقام تھا۔اس کا بلد بن جانا حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام والد ، حضرت اسمعیل علیہ السلام ولد کی صدق وصواب کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔آنکھوں سے دیکھو کہ یہ کعبہ ا بے شک جو کا فر ہیں یہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال تا کہ روکیں اللہ کی راہ سے پھر وہ قریب ہی خرچ کرتے رہیں گے اور وہ ہو گا اُن پر حسرت اور افسوس پھر وہ مغلوب ہی ہوں گے۔