حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 13
حقائق الفرقان ۱۳ سُوْرَةُ نُوح طرح روحانی ہدایت کے واسطے وحی الہی ، انبیاء اور کتب الہیہ کا محتاج ہے۔(ضمیمه اخبار بدر جلد قادیان ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ء صفحه ۲۸۹) ۱۸- وَاللهُ أَنْبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتَا - ترجمہ۔اور اللہ نے تم کو اُ گا یاز مین سے جما کر۔تفسیر۔نباتا۔اللہ تعالیٰ نے نباتات کو پیدا کیا ہے۔زمین کی روئیدگی انسان کے نشوونما کا موجب ہے اور یہی اغذیہ بالآخر نطفہ کی صورت میں متشکل ہو کر انسان بنتا ہے۔اسی طرح انعامات الہیہ بتلا کر حضرت نوح نے اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ کیا۔(ضمیمه اخبار بدر جلد ۱۱ نمبر ۱۶ قادیان مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ء صفحه ۲۸۹) ۲۱،۲۰ - وَاللهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا - ترجمہ۔اور اللہ ہی نے بنا دیا تمہارے لئے زمین کا بچھونا۔تا کہ اس کے چوڑے چوڑے راستوں میں چلو۔تفسیر۔بسا گا۔آرام گاہ۔پھیلا ہوا۔پساگا سُبُلا۔ایسا ہی دل کے واسطے بھی راستے ہیں۔- (ضمیمه اخبار بدر جلد قادیان ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ء صفحه ۲۸۹) ۲۲، ۲۳ - قَالَ نُوحٌ رَبِّ إِنَّهُمُ عَصَوْنِي وَاتَّبَعُوا مَنْ لَّمْ يَزِدُهُ مَالُهُ وَ ولدة الا خَسَارًا - وَمَكَرُوا مَكَرًا كُبَّارًا - ترجمہ۔نوح نے عرض کی اے میرے رب! انہوں نے میرا کہا نہ مانا اور ایسوں کی پیروی کی جوان کے مال اور اولاد میں نقصان کے سوا کچھ نہ بڑھا سکے۔اور انہوں نے ایک منصوبہ کیا بہت ہی بڑا منصور تفسیر۔اپنے خیر خواہوں پر جب ہم نظر کرتے ہیں تو سب سے اول یہ خیر خواہی ماں یا دودھ پلائی خیر سے شروع ہوتی ہے۔دودھ پلانے والی کو بھی بچہ ماں کہہ کر پکارتا ہے۔اسی وجہ سے بچے تکالیف کے