حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 217
حقائق الفرقان ۲۱۷ سُورَةُ الْأَعْلَى دوسرے لوگ بطور اسوہ حسنہ اسے قرار دیں میں افسوس کرتا ہوں کہ یہاں بد معاملگی بھی ہوتی ہے، بد زبانی بھی ہوتی ہے ، بدلگامی بھی ہوتی ہے اور اس سے مجھے رنج پہنچتا ہے۔ تم اللہ کو علیم وخبیر و بصیرمان اپنے آپ کو بدیوں سے روکو۔ یہ بھی ایک قسم کی تسبیح ہے۔ جب تم ایسا کرو گے تو دوسرے لوگوں کا ایمان بھی بڑھے گا ۔ اللہ توفیق دے۔ (الفضل جلدا نمبر ۶ مورخہ ۲۳ جولائی ۱۹۱۳ء صفحہ ۱۲ - ۱۳) کر