حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 206 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 206

حقائق الفرقان ۲۰۶ سُورَةُ الْأَعْلَى ہے جو ظاہر او مخفی تمام امور کا پورا علیم و خبیر ہے۔ پس یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کی دلیل ہے۔ اس کے بعد ایک اور دلیل برنگ پیشگوئی فرمائی کہ وَنُيَسِرُكَ لِلْيُسْری یعنی تیرے ہر ایک کام میں سہولتیں اور آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ یکی زندگی جس عسر اور تنگی کی زندگی تھی وہ تاریخی اوراق سے عیاں ہے لیکن بعد میں آپ کے لئے جس قدر سہولتیں پیدا ہوئی ہیں ۔ وہ بھی ایک ظاہر امر ہے۔ ہر کام میں سہولت اور آسانی پیدا ہو گئی اور اس طرح پر یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔ اس کے بعد پھر ایک پیشگوئی فرمائی کہ آپ کا کام تذکیر ہے۔ آپ اس نصیحت کو لوگوں تک پہنچاتے جائیں۔ یہ خالی از فائدہ نہ ہوگی ۔ ضرور اپنا مفید نتیجہ پیدا کرے گی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۲٬۳۲۱) ۹ - وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرى - ترجمہ اور تجھ پر آرام کا راستہ آسان کر دیں گے۔ تفسیر مکی زندگی آپ کی جس قسم کی عسرت کی تھی ۔ اس کو پیش نظر رکھ کر آپ کے عروج اور کمال تک نظر کی جاوے۔ تو آیت کا مفہوم خوب سمجھ میں آجاتا ہے۔ علاوہ اس کے یہ بھی معنے ہیں کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو دین لائے ہیں۔ اس کی تعریف آپ نے یوں فرمائی ہے۔ مَا بُعِثْتُ بِالْيَهُودِيَّةِ وَلَا بِالنَّصْرَانِيَّةِ وَلكِن بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحِيَّةِ یعنی افراط و تفریط اور رہبانیت سے منزہ سہل اور آسان دین کے ساتھ آپ مبعوث ہوئے ۔ سفر میں قصر ہے۔ عذر ہو تو تیمیم ہے مسجد نہ ہو تو سب جگہ مسجد ہی مسجد ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۲) ا ۔ فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَى - ترجمہ۔ تو تو سمجھاوے، بے شک سمجھانا یقینا فائدہ ہی دیتا ہے۔ تفسیر ۔ ان بمعنے قَدْ ہے۔ جیسے فرمایا۔ سُبْحَنَ رَبَّنَا إِنْ كَانَ وَعْدُ رَبَّنَا لَمَفْعُولًا - (بنی اسرائیل: ۱۰۹) وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ (آل عمران : ۱۶۵) اِن کے معنے ہر جگہ شرطیہ نہیں ہوتے ۔ ا پاک ہے ہمارا رب بے شک ہمارے رب کا وعدہ تو ہوا ہوا یا ہے۔ ہے یقینا وہ اس سے پہلے صریح جہالت میں تھے۔