حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 200
حقائق الفرقان باز خندد بناز ، لاله و گل باز خیزد ، ز بلبلاں سُوْرَةُ الطَارِقِ (براہین احمدیہ) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ مورخہ ۴ / جولائی ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۱) ۱۴ - إِنَّهُ لَقَولُ فَصِّلُ - ترجمہ۔بے شک یہ قرآن شریف فیصلہ کرنے والی بات ہے۔تفسیر۔انہ کا مرجع قرآن شریف ہے یا آسمانی بارش کے ذریعہ زمینی سرسبزی۔دونوں ہی صحیح ہو سکتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۲۱) ١٧١٦ - إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَ أَكِيدُ كَيْدًا - ترجمہ۔وہ تو ایک جنگ کی تدبیریں کر رہے ہیں۔تفسیر۔کفار مکہ جس وقت اُس بنی نوع انسانی کے بچے خیر خواہ رؤف و رحیم بادی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایذارسانی کی تدابیر وفکر میں لگے ہوئے تھے۔قرآن کہتا ہے إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَاكِيْدُ كَيْدًا - ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۳۴) (۳) گید کے معنے جیسے سیرۃ ابن ہشام بخاری محمد بن اسحاق میں موجود ہے۔جنگ کرنے کے ہیں۔بار بار مغازی میں آتا ہے خَرَجَ رَسُولُ اللهِ وَلَمْ يَلْقَ كَيْدًا أَى حَرْبًا- پس إِنَّهُمُ يَكِيدُونَ كَيْدا و اكيدُ كَيْدًا۔(الطارق : ۱۶، ۱۷) کے معنے ہوئے۔وہ خطرناک جنگ کی تیاریاں کرتے ہیں یا خطرناک جنگ کرنے کو ہیں اور میں بھی ان سے خطر ناک جنگ کروں گا۔الحکم جلد ۲ نمبر ۵ ۶ مورخه ۲۷ / مارچ و ۶ / اپریل ۱۸۹۸ صفحه ۸) ۱۸- فَمَهْلِ الْكَفِرِينَ أَمْهِلُهُمْ رُوَيْدًا - ترجمہ۔پھر تو کافروں کو تھوڑی سی مہلت دے دے ذرا اُن کو چھوڑ دے۔تفسیر۔انکال کے معنے مہلت دینے، ڈھیل دینے کے ہیں۔رويدا رود کی تصغیر ہے۔امر کے لے گلاب اور باقی پھول ناز و ادا کرتے ہوئے ہنس رہے ہیں اور بلبلوں نے چہچہاہٹ سے شور برپا کیا ہے۔ے وہ خفیہ داؤں بچارہے ہیں اور میں ان کے داؤں کو باطل کرنے کے درپے ہوں۔