حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 198
حقائق الفرقان ۱۹۸ چھوڑ دیں۔اور اپنی پیدائش کو سوچیں کہ کس حقیر اور نا چیز قطره آب سے ہوئی ہے۔سُوْرَةُ الطَّارِقِ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا امورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۰٬۳۱۹) تَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَابِب - ترائب کے معنے پستان کے صحیح نہیں ہیں۔اگر پستان مراد ہوتے تو صیغہ تثنیہ کا ہوتا۔ترائب تریبہ کی جمع ہے۔ترائب سینہ کے دائیں بائیں دونوں طرف کی پسلیوں کی ہڈیوں کو کہتے ہیں۔دل چونکہ صلب اور ترائب کے درمیان واقع ہے۔اور دل سے شریانی عروق پیوستہ ہیں اور انہیں شریانی خون سے منی پیدا ہوتی ہے۔( گو اوعیہ منی بيضتين ہوں۔جو فلٹر کا کام دیتے ہیں مگر یہاں تو ذکر مخرج کا ہے نہ کہ فلٹر کا ) اس لئے انسان کی حقیر پیدائش کا ذکر نہایت تہذیب کے ساتھ کیا۔كَلَامُ المُلُوكِ مُلُوكُ الْكَلَامِ ۹ - إِنَّهُ عَلَى رَجُعِهِ لَقَادِرُ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۰) ترجمہ۔بے شک اللہ اُس کے پلٹانے (یعنی مرے بعد پھر پیدا کرنے ) پر بڑی قدرت رکھتا ہے۔تفسیر۔ہر زمانہ میں کوئی نہ کوئی مسئلہ مہتم بالشان ہوتا ہے۔جیسے ہمارے اس زمانہ میں مسیح کی وفات کے مسئلہ پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔اسی طرح سے شرک اور بت پرستی کے علاوہ بعث بعد الموت کا سخت انکار کیا گیا تھا اس لئے قرآن شریف میں رجعت یعنی بعث بعد الموت کا ذکر بار بار کیا ہے۔اور شریروں کو عقوبت اُخروی سے ڈرایا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه/ جولائی ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۱) ١٠ - يَوْمَ تُبلَى السَّرابِرُ - ترجمہ۔ایک دن تمام بھید جانچے جائیں گے۔تفسیر: تُبلَ بمعنے تظهر ہے۔سر آئر۔سر کی جمع ہے۔امتحان میں بھی مخفی استعداد ظاہر کی جاتی ے بادشاہوں کا کلام ، کلام کا بادشاہ ہوتا ہے۔