حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 182 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 182

حقائق الفرقان فضل سے بدر ہو گیا۔۱۸۲ سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ لے شَبَّهَهُ بِالْبَدِ قَالَ ظَلَمُتَنِي يَا وَاضِعِي وَ اللَّهِ ظُلْمًا بَيِّنًا الْبَدرُ يَنْقُصُ وَ الْكَمَالُ فِي طَلْعَتِى فَلِأَجْلِ هَذَا صِرْتُ مِنْهُ أَحْسَنَ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا امورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۵) -۲۴- وَاللهُ اَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ - ترجمے۔اور اللہ تو خوب جانتا ہے جو کچھ دلوں میں رکھتے ہیں۔تفسیر۔يُوعُونَ۔وعاء سے مشتق ہے۔جس کے معنے ظرف میں کسی چیز کے بھرنے کے ہیں۔فَبَدَأَ بِأَوْ عِيَتِهِمُ۔(یوسف:۷۷) انہی معنوں میں ہے۔اوُعِیتْ وِعاء کی جمع ہے۔بات کوسن کر محفوظ رکھنا بھی وِعاء ہے۔تَعِيْهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ " (الحاقہ:۱۳) یہاں يُوعُونَ سے مطلب کفار کی اس منصوبہ بازی سے ہے جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قتل کی نسبت دل میں ٹھان رکھی تھی جو آفتاب کی صبح کے تنفس سے لیکر شفق تک اپنی تمامی منزلیں طے کرتا ہو۔اس کو درمیان میں کون ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۶) رو گے۔۲۶ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ - ترجمہ۔مگر ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لئے بے انتہا اجر ہے۔تفسیر۔لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَسْنُونٍ - غیر ممنون، غیر مقطوع۔قرآن شریف کے سجدات تلاوت میں سے اس سورہ شریفہ میں تیرواں سجدہ ہے۔شق آسمان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو تحریر فرمایا ہے۔اس کا اندراج بھی ضروری معلوم ہوتا ہے اور اگر یہ اعتراض پیش ہو کہ قرآن کریم میں یہ بھی لکھا ہے کہ کسی وقت آسمان پھٹ جائیں گے اور ان میں شگاف ہو جائیں گے۔اگر وہ لطیف مادہ ہے تو اس کے پھٹنے لے اس نے اسے بدر ( چودھویں کے چاند ) کے ساتھ تشبیہ دی تو اس نے جواباً کہا اے میرا مقام گرانے والے بخدا تو نے میرے ساتھ بہت ظلم کیا ہے۔چوہدھویں کا چاند ناقص ہے جبکہ میرا چہرہ کمال والا ہے۔پس اسی وجہ سے میں اس ( چودھویں کے چاند ) سے زیادہ حسین ہوں۔۲ پھر تلاشی لینی شروع کی ان کی خرجیوں میں سے تو اس کو یاد رکھے کوئی یا در کھنے والا کان۔