حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 159 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 159

حقائق الفرقان ۵- وَاِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتْ - ترجمہ۔اور حاملہ اونٹنیاں بے کار ہو جائیں۔۱۵۹ سُوْرَةُ التَّكْوِيرِ تفسیر۔دین مہینے کی گابن اونٹنی کا معطل اور بیکار ہونا اس زمانہ کی موجودہ کو ایجا دسواریوں کی وجہ سے ظاہر ہے۔- وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ - ترجمہ۔اور جس وقت وحشی اٹھائے جائیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۰) تفسیر۔عاشورہ محرم کی تاریخوں میں لوگ انسان ہوکر شیر، چیتا، ریچھ وغیرہ کا سوانگ لیتے ہیں۔گویا عملی طور پر انسانیت سے مسخ ہو کر وحشی بن جانے کا ثبوت دیتے ہیں۔- وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَت۔ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ / جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۰) ترجمہ۔اور جب دریا پھیر دیئے جائیں ( یا جھونک دیئے جائیں)۔تفسیر۔حضرت قتادہ سے شہرت کے معنے منقول ہیں کہ دریاؤں کا پانی خشک ہو جائے گا۔کیانل ڈیپارٹمنٹ نے بڑے بڑے دریاؤں سے نہریں نکال کر ان کو تقریباً ایسا ہی کر دیا۔گویا کہ سوک گئی ہیں۔_^ ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ / جون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۰) - وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتُ - ترجمہ۔اور قسم قسم کے لوگ بلائے جائیں۔تفسیر۔حدیث شریف میں اس آیت کی تفسیر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر آدمی کا جوڑا اس کی نظیر کے ساتھ ملا دیا جاوے گا۔آجکل گر جاؤں میں مرتدین کا جوڑ گانٹھ اسی پیمانہ سے عمدہ طور سے ہو جاتا ہے۔١٠،٩ - وَإِذَا الْمَوْدَةُ سُبِلَتْ۔بِاتِي ذَنْبٍ قُتِلَتْ - اور زندہ درگور کی نسبت سوال کیا جائے؟ کس گناہ سے ماری گئی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۰) تفسیر - مؤادَۃ کے معنے مٹی یا کسی وزن دار چیز کے نیچے دبادیا ہے۔اسی قبیل سے ہے۔وَلا يَؤُدُهُ