حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 155 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 155

حقائق الفرقان ۱۵۵ سُوْرَةُ التَّكْوِيرِ گے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ فتح قسطنطنیہ کے سات سال بعد دجال کا خروج ہو گا اس آیت کے وعدہ کے موافق ایسا ہی ہو گیا اور یہ مطلب بھی ایک واقعہ کے رنگ میں ہے کہ اس وقت چڑیا خانے وغیرہ قائم کئے جائیں گے ہر قسم کے جانوروں کو جمع کیا جائے گا۔چنانچہ یہ واقعات بھی ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں پھر فرمایا۔وَإِذَا الْبحَارُ سُجَّرَت۔یعنی جس وقت دریا چیرے جائیں گے یہ پیش گوئی بھی پوری ہو گئی۔دریاؤں کو چیر کر اُن سے نہریں نکالی جا چکی ہیں اور نکالی جا رہی ہیں۔پھر فرما یا ذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ۔یعنی با ہم نفوس ملا دیئے جائیں گے یہ تعلقات اقوام اور بلاد کی طرف اشارہ ہے۔مطلب یہ ہے کہ اس زمانہ میں آمدورفت کے وسائل اور اسباب تعلقات ایسے پیدا ہو جائیں گے کہ گویا کل دنیا ایک شہر کا حکم رکھے گی۔اب دیکھ لو۔ریلوں ، جہازوں اور ہوائی جہازوں کے علاوہ سواریوں کی مختلف صورتیں کیسی آسانیاں پیدا کر رہی ہیں اور ڈاکخانوں اور تار کے ذریعہ تعلقات میں کیسی سہولت پیدا ہوگئی ہے۔ہزاروں میل کے فاصلہ پر بیٹھ کر گفتگو ہوسکتی ہے۔اور پھر ایک اور نشان اس زمانہ کا ہے کہ ناکردہ گناہ لڑکیوں کو مار دینے والوں سے مواخذہ ہوگا اور یہ جرم قابل سزا ہو گا اور پھر وہ زمانہ ایسا ہوگا کہ وَإِذَا الصُّحُفُ نُشرت۔ہر قسم کی کتابوں اور اخباروں کی اشاعت کا زمانہ ہو گا اس کے لئے پریس اور کا غذ اور مختلف قسم کی تحریروں کی ایجاد حیرت انگیز ہو گی۔آج اخبارات اور رسالجات اور دوسری کتب کی اشاعت کا اندازہ لگا ئیں تو حیرت ہوگی یہ قرآن مجید کا کتنا بڑا معجزہ ہے کہ ہر قسم کی ترقیاں جو آج اشاعت کتب و اخبارات کے متعلق ہیں اُن سب کی پیش گوئی کی اور وہ پوری ہو رہی ہے اور پھر ایک اور نشان بتایا کہ وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتُد وه زمانہ کشف اسرار کا زمانہ ہوگا۔آسمانی علوم حقہ کا بھی نزول ہو گا اور علوم نجوم اور سائنس کے متعلق بھی بال کی کھال اُتاری جاوے گی بلکہ مطلب یہ ہے کہ آسمانی اجرام اور علوم النجوم کے متعلق بار یک دربار یک اسرار اور غوامض معلوم کرنے کی کوشش کی جاوے گی۔اور اس فن میں عجیب عجیب ترقیاں ہوں گی۔آج جو لوگ سائنس کے کرشموں سے واقفیت رکھتے ہیں اور اسٹرالوچی کے متعلق تازہ۔۔۔۔تحقیقاتوں سے باخبر ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ قرآن مجید کی یہ پیشگوئی نہایت عظمت وشان سے پوری