حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 152
حقائق الفرقان ۱۵۲ سُوْرَةُ عَبَسَ ۳۲- وَفَاكِهَةً وَ ايَّا - ترجمہ۔اور میوے اور گھاس۔تفسیر۔فواكة میووں کو کہتے ہیں۔جو بعد طعام کے تبدیل ذائقہ کے لئے کھائے جاتے ہیں۔آگیا کے معنے خودرو گھانس کے بیان کئے ہیں۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے اب کے معنے پوچھے گئے۔آپ کے معنے مویشی کا چارہ تو صاف ہے۔باقی رہی تعیین۔اس پر حضرت صدیق نے تعیین فرمائی۔۳۹۔وُجُودُ يَوْمَةٍ مُّسْفِرَةٌ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۸) ترجمہ۔کتنے منہ اس دن چمکدار گورے گورے ہوں گے۔تفسیر۔مُشفرة کے معنے صاف اور روشن کے ہیں۔انفاز سے مشتق ہے۔صبح جب روشن ہو جاتی ہے۔تو آسفَرَ الصُّبحُ کہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۸) و ۴۱، ۴۲۔وَوُجُودُ يَوْمَبِدٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ - ترجمہ۔اور کتنے چہرے غبار آلود ہوں گے۔جن پر کا لک چڑھی آتی ہوگی۔تفسیر۔جو گرد آسمان سے زمین کی طرف گرتی ہے اُسے غبَرَۃ کہتے ہیں اور جو غبار سیاہ زمین سے آسمان کی طرف اٹھتا ہے وہ فترة ہے۔رھی۔کے معنے عجلت سے چڑھ جانے کے ہیں۔رَهَق الجبل کہا کرتے ہیں۔معنے یہ ہوئے کہ آسمانی گردوز مینی غبار دونوں ایک دوسرے پر چڑھ کر سیاہ رُوئی خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ (الحج: ١٢) (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۸) کے ظہور پر ہوگی۔