حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 142
حقائق الفرقان ۱۴۲ سُوْرَةُ التَّزِعَتِ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی کامیابیوں کو موسیٰ علیہ السلام کی کامیابیوں کے شیشہ میں دکھلا کر آخر میں ان فی ذلِكَ لَعِبْرَةٌ لِمَنْ يَخْشَى فرما یا۔آیت اپنے عموم کے رُو سے ہر خاشع ومتقی کے لئے عبرت ہے۔خوش تر آن باشد که سر دلبراں گفته آید در حدیث دیگراں کے لے (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱ ار ا پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۵) ۲۸ - وَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَاءِ بَنْهَا - ترجمہ۔کیا تمہاری پیدائش زیادہ سخت ہے یا آسمانوں کی جس کو اللہ نے بنایا۔تفسیر۔آسمان کی شدید پیدائش کو اپنی سطوت وقدرت کے اظہار کے لئے بعث بعد الموت کو متبعد سمجھنے والوں کے سامنے پیش کیا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ ا پریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۵) ۲۹ - رَفَعَ سَكَهَا فَسَويها - ترجمہ۔اس کی بلندی اونچی کی پھر اس کو ٹھیک ٹھاک بنادیا۔تفسیر - رفع سنگها - سمك بلندی (ضمیمه اخبار بد قادیان مورخه ۱۱۱ اپریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۵) ا وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحْهَا - ترجمہ۔اور سیاہ بنائی اس کی رات اور اس کی روشنی کو دن بنا کر نکالا ( یعنی دھوپ )۔تفسیر۔رات اور دن کی اضافت آسمان کی طرف اس وجہ سے کی کہ رات کے حدوث کا سبب غروب شمس اور دن کے پیدا ہونے کا باعث طلوع شمس ہے اور اس کو طلوع و غروب حرکت فلکی کی وجہ سے حاصل ہے۔اسی وجہ سے اُن دونوں کی اضافت آسمان کی طرف ہے۔۳۱۔وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذلِكَ دَحَهَا - جمہ۔اور زمین کو اس کے بعد کشادہ کیا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱ ار ا پریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۵) تفسیر۔سورہ فضلت میں زمین کی پیدائش کے بعد ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاء لے یہ تو بہت ہی اچھا ہے کہ محبوبین کے راز و نیاز دوسروں کی باتوں کے درمیان ہی بیان ہو جایا کریں۔