حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 116
حقائق الفرقان ١١۶ سُورَةُ الْمُرْسَلَتِ سُورَةُ الْمُرْسَلَتِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - سورہ مرسلات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو تمام اسبابوں کو مہیا کرنے والا اور نیکوکاری اور بدکاری کا بدلہ دینے والا ہے۔ ۲ تا ۱۶۔ وَالْمُرْسَلَتِ عُرُفًا - فَالْعَصِفْتِ عَصْفًا وَالنُّشِرَاتِ نَشْرًا - فَالْفُرِقْتِ فَرْقًا - فَالْمُلْقِيتِ ذِكْرًا - عُدْرًا أَوْ نُزْرًا إِنَّمَا تُوعَدُونَ لواقع - فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ وَ إِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ وَ إِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ وَ إِذَا الرُّسُلُ أُقِتَتْ لِأَيِّ يَوْمٍ أَجِلَتْ لِيَوْمِ الْفَصْلِ وَ مَا أَدْرَكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ - وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ - ترجمہ ۔ ان ہواؤں کی قسم جو نرم چلائی جاتی ہیں ۔ پھر جھونکے دینے والیوں کی زور سے۔ اور منتشر کرنے والیوں کی اٹھا کر ۔ پھر جدا ٹکڑے ٹکڑے کر کر ۔ پھر نصیحت ڈالنے والیوں کی ۔ الزام دور کرنے یا ڈرانے کو ۔ کچھ شک نہیں جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور ہو کے رہے گا۔ جب ستارے ماند کر دیئے جائیں گے ۔ اور آسمان پھٹ جائیں گے۔ اور پہاڑ اڑائے جائیں گے۔ اور رسول وقت مقرر پر حاضر کئے جائیں گے ( تو تم آپ ہی سمجھ لو گے ) ۔ کہ کون سے روز کے واسطے دیر کی گئی ہے۔ فیصلہ کے دن کے لئے ۔ اور تجھے کیا معلوم ہے کہ فیصلہ کا دن کیا ہے۔ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔ تفسیر مُرْسَلَتِ عُرُفًا۔ وہ معمولی رفتار سے چلنے والی ہوائیں جو ہلکی ہوتی ہیں اور نرمی سے چلتی ہیں اور حیوانات و نباتات کے لئے ممد حیات ہیں۔