حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 114 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 114

حقائق الفرقان ۱۱۴ سُوْرَةُ الدَّهْرِ ۲۴ - إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنْزِيلًا - ترجمہ۔ہم نے نازل فرمایا تجھ پر قرآن آہستہ آہستہ (یعنی مندرجہ بالا امور کے حصول کے لئے )۔تفسیر۔نَزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنْزِيلًا۔ہم نے اتارا ہے تم پر قرآن مجید کو وقتا فوقتا۔اس کی وجہ سورہ الفرقان میں کفار کے سوال لَو لَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً آیت ۳۳ میں یوں فرمایا ہے كَذلِكَ لِنُثَيْتَ بِهِ فُؤَادَكَ وَ رَتَّلْنَهُ تَرْتِيلاً - یعنی ضرورت پیش آمدہ کے وقت خداوند تعالیٰ کی ہم کلامی سے آپ کے دل کو تسکین ملتی رہی۔اس کے علاوہ اور بھی کوئی وجوہ وقتا فوقتا ٹھہر ٹھہر کر نازل فرمانے کے قرآن شریف میں مختلف مقام میں بیان فرمائے ہیں۔توریت میں پہلے سے یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ وہ کتاب آہستہ آہستہ نازل ہوگی۔(دیکھو یسعیاہ باب ۲۸) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ ۱۷اپریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۹) ۲۸ - إِنَّ هَؤُلَاءِ يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَاءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا - ترجمہ۔یہ کا فر تو دنیا ہی چاہتے ہیں اور چھوڑ رکھا ہے اپنی پیٹھ پیچھے ایک بھاری دن کو۔تفسیر - يُحبون العاجلة - عاجلہ اس ورلی زندگی دنیا کو فر ما یا جس کا آرام دم نقد موجود نظر آتا (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۹) ہے۔ج ٢٩ - نَحْنُ خَلَقْتُهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ وَإِذَا شِتَنَا بَدَّلْنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلًا - ترجمہ۔ہم نے ان کو پیدا کیا اور ہمیں نے ان کے بندھن مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں بدل لا ئیں انہیں جیسے اور لوگ۔تفسیر - شَدَدْنَا أَسْرَهُمْ۔ہم نے ان کے جوڑ بند مضبوط کئے۔۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱٫۱۱ پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۹) ط ۳۱۔وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ إِنَّ اللهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا - ترجمہ۔کچھ نہیں مگر وہی چاہو جو اللہ نے چاہا۔بے شک اللہ بڑا جاننے والا، بڑا حکمت والا ہے۔