حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 113 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 113

حقائق الفرقان ۱۱۳ سُورَةُ الدَّهْرِ الجواب - حلوا کا ترجمہ زیور دیئے گئے ۔ يُحَلَّوْنَ کا ترجمہ ہے زیور دیئے جائیں گے۔ یہ بھی غریب عرب کو ایک وعدہ تھا اور زبردست پیشگوئی ہے۔ چنانچہ ایک شخص سراقہ بن مالک بن جعشم المدلجی نامی کو حضرت نبی کریم نے اس کے خالی ہاتھ دیکھ کر ان پر بال بہت تھے اور ہاتھ نہایت پتلے تھے ) فرمایا۔ كَأَنِّي بِكَ قَدْ لَبِسْت سَوَارِی کیسری میں دیکھ رہا ہوں کہ تجھے کسری کے کنگن پہنائے گئے۔ مدتوں کے بعد جب خدا تعالیٰ کے وعدہ کے دن آئے اور خدا کے برگزیدہ بندوں نے آریوں کے بھائی ایرانیوں کے ملک کو فتح کیا اور فتوحات ایران کا مال سونا، یا قوت ، زبرجد اور لؤلؤ بکثرت آیا اور اس میں خاندان شاہی کے زیورات آئے تو حضرت عمرؓ نے خاص کسری شہنشاہ کے کنگن اس عربی مدلجی کو پہنا دیئے اس لئے کہ وہ پیشگوئی پوری ہو جو نبی کریم صلی السلام نے کی تھی اور جو قرآن کریم میں مفصل مذکور ہے۔ دیکھو امام شافعی کی روایت ازالۃ الخفا صفحہ ۱۳۰ جلد ۲ اب ہم اسے رؤیا کی کتابوں سے حل کرتے ہیں ۔ سَوَارٌ - إِنْ كَانَ أَسْوُرَةٌ مِنْ فِضَّةٍ فَهُوَ رَجُلٌ صَالِحٌ لِلسَّعْيِ فِي الْخَيْرَاتِ لِقَوْلِهِ تَعَالَى وَحُلُّوا أَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنْ سُوِّرَتْ يَدُ السُّلْطَانِ فَهُوَ فَتْحٌ يُفْتَحُ عَلَى يَدَيْهِ مَعَ ذِكْرٍ وَصَوْتٍ وَإِنْ كَانَ لَهُ أَعْدَاءً فَإِنَّ اللَّهَ يُعِينُهُ (منتخب الكلام جلدا ) اگر کسی کو رد یا میں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں تو وہ شخص صالح آدمی اور اس قابل ہوتا ہے کہ بڑے بڑے نیک کام اس کے ہاتھ سے نکلیں اور یہ معنی مستنبط کئے گئے ہیں خدا تعالیٰ کے قول حلوا اساور من فضہ سے۔ اگر سلطان کے ہاتھ پر کنگن پہنائے جائیں تو اس کے معنی ہوں گے کہ اسے فتوحات نصیب ہوں گی اور اس کا آوازہ و شہرت دنیا میں مشتہر اور شائع ہوگی اور اگر اس کے دشمن ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان پر اسے فتح مند کرے گا۔ واقعات عالم اور ہمارے نبی کریم صلی شما ای ایم کی لائف پر نگاہ کر کے دیکھ لو کہ یہ ساری باتیں کس طرح احسن طریق سے پوری ہوئیں اور بعد الموت اس سے اتم اکمل طور پر پوری ہوں گی ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶۸ ، ۱۶۹)