حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 2 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 2

حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ ذِي المَعارِج۔وہ عذاب اس خدا کی طرف سے آنے والا ہے جو کہ صاحب مرتبت ، بہت بڑائیوں والا ، بہت بلندیوں والا ہے۔سنة - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۱۱ قادیان مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۶) تَعُرُجُ الْمَلِبِكَةُ وَالرُّوحُ اِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَسِينَ أَلْفَ ترجمہ۔فرشتے اور کلام اس کی طرف چڑھیں گے اس دن جس کی مقدار پچاس ہزار برس کی ہے۔وو تفسیر۔تخرج۔زمین کی تدبیر کے واسطے جو معاملات او پر پیش ہوتے ہیں۔ان کا ذکر ہے۔فرشتوں کے چڑھنے اترنے کا ذکر توریت کتاب پیدائش میں بھی ہے۔باب ۲۸ میں لکھا ہے سو یعقوب بیر سبع سے نکل کے حاران کی طرف گیا۔اور ایک جگہ میں اترا اور رات بھر وہاں رہا۔کیونکہ سورج ڈوب گیا تھا۔اور اس نے اس جگہ کے پتھروں میں سے اٹھا کر اپنا تکیہ کیا اور وہاں لیٹ کے سو گیا اور اس نے خواب دیکھا اور کیا دیکھتا ہے کہ ایک سیڑھی زمین پر دھری ہے۔اور اس کا سرا آسمان کو پہنچا ہے۔اور دیکھو۔خدا کے فرشتے اس پر چڑھتے اترتے ہیں“ آسمانی کتب اور پیشگوئیوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے تغیرات کے مختلف دورے ہوتے ہیں۔ایک دورہ پچیس سالہ ہوتا ہے ، ایک پچاس سالہ ، ایک صد سالہ ( جو مجدد کا دورہ ہے ) ایسا ہی ہزار سالہ اور پچاس ہزار سالہ دورے بھی ہوتے ہیں۔تاریخ اسلام میں ان تغییرات زمانہ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے۔ایک دور تین سال کا تھا۔جبکہ خلافت را شدہ ختم ہوئی۔پھر ایک ساٹھ سالہ انقلاب تھا جبکہ امیر معاویہ کا انتقال سنہ ( علی صاحبہا التحیۃ والسلام ) میں ہوا اور اس کے بعد کوئی صحابی بادشاہ نہ ہوا۔ایسا ہی ایک دور سو سال کے قریب قریب کا ہے۔جس میں روایت بلا واسطہ ختم ہو گئی اور ایک دور پانچ سوسال کا ہے۔جب کہ سلطنت عرب کا خاتمہ ہو گیا اور اسی طرح ایک دور ہزار سال کا ہے۔