حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 105 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 105

حقائق الفرقان ۱۰۵ سُوْرَةُ الدَّهْرِ سلوک کر۔ایک اور روایت میں ہے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اِتَّقُوا اللَّهَ فِي النِّسَاءِ فَإِنَّهُنَّ عِنْدَكُمْ عَوَان یعنی عورتوں کے حق میں خدا سے ڈرتے رہو کہ وہ تمہارے ہاتھوں میں قیدیوں کی طرح ہیں۔یتیم کے حق میں بھی پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سب گھروں میں بہتر گھر وہ ہے جس میں یتیم کے ساتھ نیک سلوک کیا جاتا ہے اور سب گھروں میں بدتر وہ گھر ہے جس میں یتیم کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔يَوْمًا عَبُوسًا قَبْطَرِيرًا۔عبوس الوجہ اس آدمی کو کہتے ہیں جس کی پیشانی پر ہمیشہ بل پڑے ہوئے ہوں۔قمطریر۔سخت سلوٹیں اور بل۔چہرے کے عذاب الہبی کی شدت کو دیکھ کر چہروں کی ایسی حالت ہوگی کہ جیسے سخت گریہ وزاری کے وقت رونے والے چہرے کی کیفیت عین حالت گریہ کے وقت ہوتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۲۶ مورخه ۴ دا اراپریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۹٬۲۹۸) -۱۴ تُمَتَكِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرْآبِكِ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَ لَا زَمْهَرِيرًا - ترجمہ۔وہاں تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے تختوں پر نہ وہاں سخت گرمی دیکھیں گے اور نہ سخت سردی۔تفسیر۔زَمْهَرِيرًا - زمہریر ایسی سخت سردی کو کہتے ہیں۔جس سے ہاتھ پیر گلنے لگیں۔بخلاف برد کے کہ اس میں معمولی ٹھنڈک ہوتی ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۹) ١٦ - وَيُطَافُ عَلَيْهِمْ بِأَنِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ وَ الْوَابِ كَانَتْ قَوَارِيرًا - ترجمہ۔اور ان پر دور چل رہا ہو گا چاندی کے برتنوں اور آب خوروں کا جوشیشوں کی طرح شفاف ہوں گے۔تفسیر۔کسی صوفی نے ایک مقام پر لکھا ہے اور جس نے یہ بات لکھی ہے وہ ایک بڑا آدمی ہے۔وہ کہتا ہے۔میں نے انبیاء کے مقام کو چاندی کا مقام دیکھا اور اولیاء کے مقام کو سونے کا مقام دیکھا ہمارے مولویوں نے اس وجہ سے اس کو بھی کا فر کہا ہے۔سائنس والے جانتے ہیں کہ کل رنگوں کا جامع