حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 1
حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ مَكَيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ ہم سورہ معارج کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن ورحیم ہے۔- سَالَ سَابِلُ بِعَذَابِ وَاقِع - ترجمہ - طلب کیا ایک طالب نے ایسا عذاب جو ہونے والا ہے۔تفسیر۔جو لوگ اللہ تعالیٰ کے صفات کو نہیں جانتے۔وہ اپنے چھوٹے دماغ پر اتر کر اس سے اللہ تعالیٰ کے عظیم الشان کاموں کو ناپنا چاہتے ہیں اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اپنی نادانی سے شاندار صداقتوں کی پھر تحقیر کرنے لگتے ہیں۔طبعیات کے جاننے والے کے دماغ میں جب خداوند تعالیٰ کی بعض باتیں نہیں آتیں تو وہ حقارت سے کہہ دیتا ہے کہ یہ بات علم طبعیات کے خلاف ہے۔کفار اور مشرکین عرب عذاب کی پیشگوئیاں سنتے تو تعجب کرتے کہ یہ کیونکر ہوگا اور کس طرح ممکن ہے کہ یہ جماعت ہم پر غالب آئے گی اور سوال کرتے کہ وہ عذاب کب واقع ہونے والا اور کس (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۸۶) طرح ہے؟ لِلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِع - ترجمہ۔کافروں کو جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں۔تفسیر۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ عذاب اٹل ہے۔اس کو تم دفع نہیں کر سکتے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۶) ۴- مِنَ اللهِ ذِي الْمَعَارِج - ترجمہ۔اللہ کی طرف سے جو عروج کا مالک ہے۔