حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 95 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 95

حقائق الفرقان ۹۵ سُورَةُ الدَّهْرِ ایک امام اس ہدایت کے بتلانے کے لئے مبعوث فرمایا اور اس کو اور اس کے اقوال کو تائیدات عقلیہ اور نقلیہ و آیات ارضیہ و سماویہ سے مؤید فرما کر روز بروز ترقی عطا کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ کس طرح الہی ہاتھ ایک انسان کی حفاظت کرتا ہے اور کس طرح آئے دن اس کے اعداء نیچا دیکھتے ہیں ۔ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ ہاں تو پھر خدا کی ایک ممتاز جماعت ہمیشہ اپنے اقوال سے اس راہ کو بتلاتی اور اپنے اعمال سے نمونہ دکھلاتی ہیں ۔ جس سے ابدی آرام عطا ہو ۔ پھر دیکھو کہ انعام النبی تو ہوتے ہیں مگر ان انعامات کو ہو۔ تو دیکھنے والے دو گروہ ہوتے ہیں اِمَّا شَاكِراً وَ اِمَا كَفُورًا ایک تو وہ لوگ ہوتے ہیں جو ان ہدایات کی قدر کرتے ہیں اور ایک وہ ہوتے ہیں جو قدر نہیں کرتے ہیں۔ اور ان دستوروں پر عمل درآمد نہیں دکھاتے ۔ ہمیشہ سے یہی طریق رہا ہے۔ ایک گروہ جو سعادتمندوں کا گروہ ہوتا ہے ان پاک راہوں کی قدر کرتا ہے اور اپنے عملدرآمد سے بتلا دیتا ہے کہ نے عملدرآمد سے بتلا دیتا ہے کہ وہ فی الحقیقت اس راہ کے چلنے والے اور اس راہ کے ساتھ پیار کرنے والے ہیں اور دوسرے اپنے انکار سے بتلا دیتے ہیں کہ وہ قدر نہیں کرتے یہ قرآن شریف جب آیا۔ اور ہمارے سید و مولی رسول اکرم فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم اور پھر اپنے کامل اور پاک نمونہ سے ہدایت کی راہ بتلائی۔ بہت سے نابکار سعادت کے دشمن انکار اور مخالفت پر تل پڑے اور جو سعادت مند تھے وہ ان پر عمل کرنے کے لئے نکلے اور دنیا کے سرمایہ فخر و سعادت اور راحت و آرام ہوئے اور ان کے دشمن خائب و خاسر اور ہلاک ہوئے آخر وہ سعادت کا زمانہ گزر گیا۔ دور کی باتیں کیا سناؤں ۔ گھر کی اور آج کی بات کہتا ہوں ۔ اب بھی اسی نمونہ پر ایک وقت لایا گیا۔ اور وہی قرآن شریف پیش کیا گیا ہے۔ مگر سعادتمنوں نے قدر کی اور ناعاقبت اندیش نابکاروں نے ناشکری ناشکری اور مخالفت ۔ مگر نادان انسان کیا یہ سمجھتے ہیں کہ انعام النبی کی ناقدری کرنے سے ہم سے کوئی باز پرس نہ ہوگی اور ان کا یہ خیال غلط ہے۔ دنیوی حکومت میں ہم دیکھتے ہیں کہ کسی حاکم کا حکم آجاوے اور پھر رعا یا اس حکم کی تعمیل نہ کرے تو سزایاب ہوتی ہے۔ نہ ماننے والوں کا آرام رنج سے اور ان کی عزت ذلت