حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 88 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 88

حقائق الفرقان ۸۸ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ ، كَذَبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَ الْاَحْزَابُ مِنْ بَعْدِهِمْ وَهَمَّتْ كُلُّ أمَّةٍ بِرَسُولِهِمْ لِيَأْخُذُوهُ وَ جَدَلُوا بِالْبَاطِلِ لِيدُ حِضُّوا بِهِ الْحَقِّ فَاخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ - وَ كَذلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمْ أَصْحَبُ النَّارِ - قف ترجمہ۔جھٹلایا تھا ان سے پہلے نوح کی قوم نے اور ان کے بعد اور جماعتوں نے۔ہر ایک جماعت نے اپنے رسول کے ساتھ یہی ارادہ کیا کہ اس کو گرفتار کر لیں اور بے ہودہ جھگڑے کئے تا کہ اس کے سبب سے دین حق کو مشتبہ کردیں لڑکھڑا دیں تو پھر میں نے پکڑا تو کیسی تھی میری سزا۔اور اسی طرح ثابت ہو چکی تیرے رب کی پیش گوئی کافروں پر کہ وہی دوزخی بھی ہیں۔تفسیر - لِيَأْخُذُوهُ - تاکہ پکڑیں اور انبیاء کے مقابلہ میں نامراد ہونا ثابت کریں۔عقاب۔اللہ تعالیٰ انسان کو جو دکھ دیتا ہے۔یونہی نہیں دیتا۔بلکہ نافرمانی کے بعد بطور اس کے نتیجہ کے اس پر سز ا مرتب ہوتی ہے۔اسی واسطے اس کا نام عقاب فرمایا۔۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸) الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعَتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَ عِلْمًا فَاغْفِرُ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ - ترجمہ۔جو امور دنیا اور دین کی تدبیر کرتے ہیں اور جو عرش کے گردا گرد ہیں وہ تسبیح کرتے ہیں اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور مغفرت مانگتے ہیں ایمانداروں کے لئے کہ اے ہمارے رب ! تو نے سب چیزوں کو قابل کر رکھا ہے رحم اور علم میں مغفرت کر ان لوگوں کی جو تو بہ کریں اور تیری راہ کی پیروی کریں اور اُن کو دوزخ کے عذاب سے بچا۔تفسیر - يَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا الخ: اور گناہ بخشواتے ہیں ایمان والوں کے۔اے رب ہمارے ہر چیز سمائی ہے تیری مہر اور خیر میں سو معاف کر ان کو جوتو بہ کریں اور چلیں تیری راہ اور بچا ان کو آگ کی مار سے۔فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۴ حاشیه )