حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 87
حقائق الفرقان ۸۷ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ مومن کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ رحمن اور رحیم کے نام سے۔ ۲ تا ۴۔ حم - تَنْزِيلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ غَافِرِ الذَّنْبِ وَ قَابِلِ الثَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّولِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ - ترجمہ ۔ جو ہونے والی بات تھی وہ ہو چکی ۔ قرآن مجید کا اُتارنا اللہ ہی کی طرف سے ہے جو بڑا غالب بڑا جاننے والا ہے۔ ( جو کوئی اپنی حالت میں تبدیلی کرے ) اس کے گناہ معاف کرنے والا اور جو تو بہ کر کے نیکی اختیار کرے) اُس کی توبہ قبول کرنے والا ( نیکی نہ اختیار کرے تو ) سخت عذاب دینے والا ہے۔ ( نیکی اختیار کرے تو ) انعام دینے والا ہے۔ کوئی بھی سچا معبود نہیں مگر وہی اور اسی کی طرف لوٹ جانا ہے۔ تفسیر - حم حمید ۔ مجید ۔ بادشاہ جی کی طرف سے یہ کتاب آئی ہے۔ غَافِرِ الذنب ۔ غلطیوں کو معاف کرتا ہے۔ اگر تم باز آؤ۔ قابل الثوب ۔ تو به قبول کرنے والا ہے۔ اگر تم تو بہ کرو۔ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ۔ کوئی شخص اپنا ذاتی کمال نہیں رکھتا۔ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں غنی ہے اور اس کا کوئی مثل نہیں ۔ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ۔ پھر اسکی طرف لوٹنا ہے۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۸) حم - حمید مجید ، حی و مالک۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۹)